ملی یکجہتی کونسل سندھ کے کراچی سے تعلق رکھنے والے ممتاز سنی و شیعہ علمائے کرام نے راولپنڈی میں یوم عاشور کے جلوس پر حملے کو پاکستان اور پاکستان کے مسلمانوں کے بے مثال اتحاد کے خلاف سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے اس میں ملوث سرکردہ افراد کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ و سنی علمائے کرام بشمول ملی یکجہتی کونسل سندھ کے قائم مقام صدر اور جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، علامہ صادق رضا تقوی، جمعیت علمائے پاکستان کے صوبائی صدر علامہ عقیل انجم، شیعہ علماء کونسل سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ ناظر عباس تقوی سمیت دیگر رہنماؤں نے کہا کہ عید میلاد النبی (ص) اور عزاداری شہدائے کربلا کے خلاف شر انگیزی کرنا دہشت گردوں کی سازش ہے تاکہ شیعہ و سنی کے درمیان افتراق کی فضاء کو پیدا کیا جاسکے لیکن پاکستان کے شیعہ و سنی مسلمان اپنے مشترکہ دشمن کو پہچانتے ہیں اور ان کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔
Showing posts with label Daily Update. Show all posts
Showing posts with label Daily Update. Show all posts
Tuesday, 19 November 2013
یوم عاشور کے جلوس پر حملہ آور افراد اور مسجد کے خطیب کو توہین رسالت کے مقدمے میں گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے،ملی یکجہتی کونسل سندھ
ملی یکجہتی کونسل سندھ کے کراچی سے تعلق رکھنے والے ممتاز سنی و شیعہ علمائے کرام نے راولپنڈی میں یوم عاشور کے جلوس پر حملے کو پاکستان اور پاکستان کے مسلمانوں کے بے مثال اتحاد کے خلاف سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے اس میں ملوث سرکردہ افراد کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ و سنی علمائے کرام بشمول ملی یکجہتی کونسل سندھ کے قائم مقام صدر اور جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، علامہ صادق رضا تقوی، جمعیت علمائے پاکستان کے صوبائی صدر علامہ عقیل انجم، شیعہ علماء کونسل سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ ناظر عباس تقوی سمیت دیگر رہنماؤں نے کہا کہ عید میلاد النبی (ص) اور عزاداری شہدائے کربلا کے خلاف شر انگیزی کرنا دہشت گردوں کی سازش ہے تاکہ شیعہ و سنی کے درمیان افتراق کی فضاء کو پیدا کیا جاسکے لیکن پاکستان کے شیعہ و سنی مسلمان اپنے مشترکہ دشمن کو پہچانتے ہیں اور ان کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔
Sunday, 24 February 2013
ہریپور، 371اساتذہ مردانہ 242اساتذہ زنانہ کی سکیل نمبر سولہ میں پروموشن کا نوٹیفیکشن جاری
ہری پور،ضلع ہریپور کے مختلف کیڈرز کے 371اساتذہ مردانہ 242اساتذہ زنانہ کی
سکیل نمبر سولہ میں پروموشن کا نوٹیفیکشن جاری ، ڈائریکٹر ایجوکیشن اور
انکی ٹیم سمیت ڈی او ایجوکیشن زنانہ و مردانہ ہریپور اور انکے سٹاف کو
پروموشن کا عمل مکمل کرنے پر خراج تحسین ، تفصیلات کے مطابق ضلع ہریپور کے
188سی ٹی اساتذہ کے مردانہ 104سٹی تی اساتذہ زنانہ ، ڈی ایم 52مردانہ ،
36زنانہ، پی ای ٹی 48مردانہ ، 28زنانہ ، اے ٹی 48مردانہ ، 37زنانہ ٹی ٹی
35مردانہ اور 37زنانہ اساتذہ کو سکیل نمبر سولہ میں پروموشن کا باضابطہ
نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے تنظیم اساتذہ کے رہنما شاہد محمود گوہر نے
صوبائی محکمہ تعلیم کے زمہ داران کی جانب سے پروموشن کے عمل کو ہنگامی
بنیادوں پر مکمل کرنا احسن اقدام قرار دیا ہے نئے پروموشن پانے والے اساتذہ
کو ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولوں میں ہی ایڈجسمنٹ کیا جائے گا جبکہ مڈل
سکولوں میں پروموشن پانے والے اساتذہ کو قریب ترین ہائی ہائیر سکینڈری
سکولوں میں ایڈجسمنٹ کیا جائے گا ضلع ہریپور کے 510پی ایس ٹی اساتذہ کو
سکیل نمبر 15اور پی ایس ٹی 559اساتذہ کو سکیل نمبر 14میں پروموشن کا
نوٹیفیکشن اگلے چند روز میں جاری کر دیا جائے گا ، اور قاری اساتذہ کی
پروموشن کو نوٹیفیکشن بھی فروری کے آخر تک جاری ہو گا ۔
ونڈ فال کے نام پر جنگلات کا صفایا کیا جا رہا ہے
ایبٹ آباد، ونڈ فال کے نام پر نگری بالا میں قیمتی درختوں کی کٹائی کا
سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔ رینج آفیسر سے لیکر چوکیدار تک درختوں کی غیر
قانونی کٹائی میں ملوث نکلے۔ تفصیلات کے مطابق نگری بالا کے مکینوں نے ”آئی
این بی“ کو بتایا کہ بگنوتر رینج کے عہدیداروں کی ملی بھگت سے ونڈ فال کے
نام پر جنگلات کا صفایا کیا جا رہا ہے۔ نگری بالا کمپارٹ نمبر تین میں صرف
بیس درخت گرے تھے۔ جبکہ ٹمبر مافیا کے ساتھ مل کر ان لوگوں نے سینکڑوں
درختوں کی کٹائی شروع کررکھی ہے۔ جس کی وجہ سے قیمتی جنگلات کا صفایا ہو
چکا ہے۔ چھوٹے درختوں کو بھی بیدردی سے کاٹا جا رہا ہے۔ نگری بالا کے
مکینوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ درختوں کی کٹائی میں ملوث افراد کے
خلاف قانونی کاروائی کرکے انکو قرار واقعہ سزا دی جائے۔
Saturday, 12 May 2012
ماں ، اولاد پر سب کچھ نچھاور کردينے والي ہستي
راولپنڈي …ماں ايک ايسي ہستي کانام ہے، جواولاد پرسب کچھ نچھاورکرديتي ہے
اوربدلے ميں اسے کچھ نہيں چاہئے. بچوں کي خوشي اوران کاسنہري مستقبل اس کا
مقصد حيات ہے، اپنا مقصد پانے کيلئے ماں کيا کيا جتن نہيں کرتي. راولپنڈي
سے راشدہ شعيب کي رپورٹ کے مطابق ماں کي آغوش بچے کوزندگي کي تمام راحتيں
فراہم کرنے کے ساتھ زمانے کے سردوگرم سے بھي محفوظ رکھتي ہے. ايسي ہي ايک
بچي تنزيلہ بھي ہے جو ماں کي آغوش ميں پلي بڑھي، اب وہ خودماں ہے.اس کي
ننھي پري اس بات سے بے خبرہے کہ دھاگے کے کام کايہ ہنران کاخانداني ورثہ
ہے. تنزيلہ نے بتايا کہ ہم دھاگے کا کام کرتے ہيں جو نظر کا باريک کام ہوتا
ہے، پہلے ہماري ماں ہمارے لئے يہ کام کرتي تھي، اب ہم اپنے بچوں کيلئے يہ
کام کرتے ہيں. تنزيلہ کا کہنا ہے کہ وہ خود روکھي سوکھي کھا کر بچوں کو
زمانے بھر کي خوشياں دے گي اور يہي سوچ اسے ايک دستکاري مرکز لے آئي جہاں
اس جيسي اوربھي مائيں موجودہيں.حالات کيسے بھي ہوں ماں کڑي دھوپ ميں گھني
چھاوں کي مانند ہے. آج کي ماں پربچوں کي تربيت کے ساتھ معاشي سہارے کي ذمہ
داري بھي آن پڑي ہے جو وہ بخوبي نبھا رہي ہے.
Labels:
Daily Update,
Mother Day news,
Pakistani News,
Urdu News
Wednesday, 2 May 2012
کوہستان، مسافر بس کو حادثہ، 13 جاں بحق
مانسہرہ۔ کوہستان میں کمیلا کے قریب بس حادثے میں تیرہ افراد جاں بحق
ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ تفصیلات کے
مطابق راولپنڈی سے گلگت جانیوالی بس کمیلا کے قریب تیز رفتاری کے باعث
کھائی میں جا گری۔ جس کے نتیجہ میں تیرہ مسافر جاں بحق اور 22 مسافر زخمی
ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونیوالوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس کے
مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے کھائی
میں گر گئی۔ امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی
ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے۔
Wednesday, 18 April 2012
بھارت: بین البراعظمی میزائل اگنی پانچ کا تجربہ
نئی دہلی: بھارت نے بیلسٹک میزائل اگنی فائیو کا تجربہ کیا ہے، بین
البراعظمی بیلاسٹک میزائل پانچ چین سمیت ایشیا اور یورپ کے بڑے حصے کو
نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلسٹک
میزائل اگنی فائیو اڑیسہ کے ساحل سے فائر کیا گیا۔ پانچ ہزار کلومیٹر فاصلے
تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے اس میزائل سے بھارت کو چین کے شمالی حصے
سمیت پورے ایشیا اور یورپ کے ایک بڑے حصے کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل
ہوجائے گی۔ اگنی میزائل جوہر ی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے اور
ایک ٹن تک ایٹمی مواد ہدف تک لے جاسکتا ہے۔اس سے پہلے امریکا، روس فرانس
اور چین کے پاس اس نوعیت کے میزائل کی اہلیت تھی۔ اگنی فائیو ٹھوس ایندھن
سے بھرا ہے، سترہ میٹر لمبا، دومیٹر چوڑا اور پچاس ٹن وزنی ہے۔ اگنی میزائل
کا تجربہ گزشتہ روز کیا جانا تھا، تاہم خراب موسم کے باعث یہ تجربہ جمعرات
کے روز کیا گیا ہے۔ بیلسٹک میزائل اگنی فائیو آئندہ تین برسوں میں بھارتی
فوج کے حوالے کیا جائے گا۔
Tuesday, 17 April 2012
لندن اولمپک گیمز کے انعقاد میں 100 دن باقی رہ گئے
لندن: اولمپک کھیلوں کے انعقاد میں سو دن باقی رہ گئے ہیں۔ لندن میں کھیلوں
کے سب سے بڑے مقابلوں کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ لندن میں
اولمپک کھیلوں کے مقابلے تیس مختلف مقامات پر ہوں گے جن کی تیاریوں کا
تکنیکی جائزہ لینے کیلئے جانچ پڑتال جاری ہے۔ ٹینس مقابلے ویمبلڈن، فٹ بال
میچ ویمبلے سٹیڈیم جبکہ تیر اندازی کے مقابلے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوں
گے۔ برطانوی کھلاڑیوں نے مقابلوں کی پریکٹس شروع کر دی ہے۔
Subscribe to:
Posts (Atom)






