Showing posts with label News. Show all posts
Showing posts with label News. Show all posts

Thursday, 22 November 2012

ڈی ایٹ کانفرنس اہم سنگ میل ثابت ہوگی،صدر زرداری

اسلام آباد…صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈی ایٹ کانفرنس کا انعقاد اعزاز ہے، ڈی ایٹ کانفرنس اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔وہ ڈی ایٹ کے چےئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سربراہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر پاکستان نے کہا کہ ہمیں لازمی طورپرخودمختارہوناہوگا، ہمیں معاشی ترقی کی طرف توجہ رکھنی ہوگی، ڈی ایٹ صرف 8 ممالک نہیں بلکہ آٹھ جمہوریتیں ہیں، آج 8جمہوری ریاستیں ایک جگہ ہیں،ڈی ایٹ ممالک کے تجارتی اور ترقیاتی بینک بھی قائم ہونے چاہئیں، ڈی ایٹ ممالک کو اشیا، افراد اور سرمائے کی آزادانہ ترسیل کی ضرورت ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ مصرمیں جمہوریت مضبوط ہوئی ہے، ڈی ایٹ میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ اپنے ایجنڈے پرکام کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن عمل کی حمایت کرتا رہے گا، پاکستانی معیشت کو ترقی کرنی چاہیے، فلسطین پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہیں، بنگلا دیش کے ساتھ ہمارے تعلقات غیر معمولی ہیں،نجی شعبے کوآگے بڑھانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اپنے اقدار اور پیغمبر اسلام کے مذہب کے لیے لڑتے رہیں گے،اسلام کوہائی جیک کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،ہم افغان امن ومفاہمت کے روڈ میپ کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہر دن دہشت گردوں سے لڑرہے ہیں، ملالہ یوسف زئی نے دہشت گردوں کوشکست دی، ملالہ یوسف زئی ہر بچی کی تعلیم کے حق کے لیے کھڑی ہوئی، دہشت گردوں کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، جمہوریت ہماری رگوں میں ہے،میری شریک حیات کودہشت گردوں نے شہیدکیا، ہم اپنی اقداراوراپنے عظیم دین کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔

امریکا طاقتور نہیں، ہماری کمزوری ہمارا نفاق ہے،احمد ی نژاد

اسلام آباد. .. . ایران کے صدر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ امریکا طاقتور نہیں، ہماری کمزوری ہمارا نفاق ہے۔ پاکستان، افغانستان، ایران اکٹھے ہوں تو کوئی قوت ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتی۔اسلام آباد میں پاکستانی دانشوروں اور سیاستدانوں سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان میں آکر ایسا محسوس کررہا ہوں جیسے ایران میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم متحد اور یکجا ہوکر اپنی مشکلات پر قابو پالیں گے۔ پاکستان کو ایرانی حالات کی فکر ہے اور ہمیں یہاں کی۔اسلام آباد سے تعلقات کو آخری حد تک لے جاوٴں گا۔

عاشورہ پر سیکیورٹی کی ذمہ داری فوج کو سونپی جائے ،شیعہ علماء کونسل

اسلام آباد…شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا ہے کہ حکومت محرم الحرام میں عزاداروں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، عاشورہ پر سیکیورٹی کی ذمہ داری فوج کو سونپی جائے ، کل نماز جمعہ کے بعد ملک گیر احتجاج کیا جائے گا ۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شعیہ علماء کونسل پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا حکومت کہتی ہے کہ عدالت دہشت گردوں کو رہا کر دیتی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ حکومت انتہائی کمزور کیس عدالت میں پیش کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کی میز پر سزا یافتہ مجرموں کی فائلیں پڑی ہیں جن پر فیصلہ نہیں ہو رہا۔ علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ چیف جسٹس دہشت گردی کے واقعات کا نوٹس لیں، ملک سے دہشت گردی اس وقت تک ختم نہیں ہو گی جب تک دہشت گروں کو تختہ دار پر نہ لٹکایا جائے۔

Tuesday, 10 April 2012

حمزہ شہباز کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

لاہور: لاہور کی مقامی عدالت نے عائشہ احد ملک کی درخواست پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور داماد انسپکٹر رضوان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہور کی مقامی عدالت میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف کی اہلیہ ہونے کی دعویدار عائشہ احمد ملک نے دائر پٹیشن میں یہ موقف اختیار کیا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے داماد انسپکٹر رضوان نے ساتھیوں سمیت میرے گھر کا گیٹ توڑ کر گھر میں گھس آئے اور خواتین سے بدتمیزی کی قتل کی دھمکیاں دی۔ انسپکٹر نے حمزہ شہباز اور عمران یوسف کے کہنے پر کارروائی کی لہذا انسپکٹر رضوان اور حمزہ شہباز کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ جس پر وفاقی عدالت کے جج صفدر بھٹی نے ان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

Sunday, 29 January 2012

Hanif Abbasi Owns One of The Pharmaceutical Company Involved In Fake Medicine Scandal


Hanif Abbasi Owns One of The Pharmaceutical Company Involved In Fake Medicine Scandal