Sunday, 28 April 2013

NA 127 waheed Alim Khan


موٹروے کی حقیقت۔ موٹروے دراصل کس نے بنائی؟ نون لیگ جو دعوے کرتی ہے کیا وہ واقعی سچ ہیں؟ حقیقت جانئیے




میں باغی ھوں میں باغی ھوں - میں مرنے سے کب ڈرتی ھوں

میں باغی ھوں میں باغی ھوں - میں مرنے سے کب ڈرتی ھوں
میں باغی ھوں میں باغی ھوں
جو چاہے مجھ پر ظلم کرو

اس دور کے رسم رواجوں سے
ان تختوں سے ان تاجوں سے
جو ظلم کی کوکھ سے جنتے ھیں
انسانی خون سے پلتے ہیں
جو نفرت کی بنیادیں ہیں
اور خونی کھیت کی کھادیں ھیں

میں باغی ھوں ، میں باغی ھوں
جو چاہے مجھ پر ظلم کرو

وہ جن کے ہونٹ کی جنبش سے
وہ جن کی آنکھ کی لرزش سے
قانون بدلتے رہتے ہیں
اور مجرم پلتے رہتے ہیں
ان چوروں کے سرداروں سے
انصاف کے پہرے داروں سے

میں باغی ھوں ، میں باغی ھوں
جو چاہے مجھ پر ظلم کرو

جو عورت کو نچواتے ھیں
بازار کی جنس بناتے ھیں
پھر اس کی عصمت کے غم میں
تحریکیں بھی چلواتے ھیں
ان ظالم اور بدکاروں سے
بازار کے ان معماروں سے

میں باغی ھوں ، میں باغی ھوں
جو چاہے مجھ پر ظلم کرو

جو قوم کے غم میں روتے ھیں
اور قوم کی دولت ڈھوتے ھیں
وہ محلوں میں جو رہتے ھیں
اور بات غریب کی کہتے ھیں
ان دھوکے باز لٹیروں سے
سرداروں سے وڈیروں سے

میں باغی ھوں ، میں باغی ھوں
جو چاہے مجھ پر ظلم کرو

مذہب کے جو بیوپاری ھیں
وہ سب سے بڑی بیماری ھیں
وہ جن کے سوا سب کافر ھیں
جو دین کا حرفِ آخر ھیں
ان جھوٹے اور مکاروں سے
مذہب کے ٹھیکیداروں سے

میں باغی ھوں ، میں باغی ھوں
جو چاہے مجھ پر ظلم کرو

جہاں سانسوں پر تعزیریں ھیں
جہاں بگڑی ہوئی تقدیریں ھیں
ذاتوں کے گورکھ دھندے ھیں
جہاں نفرت کے یہ پھندے ھیں
سوچوں کی ایسی پستی سے
اس ظلم کی گندی بستی سے

میں باغی ھوں ، میں باغی ھوں
جو چاہے مجھ پر ظلم کرو

میرے ہاتھ میں حق کا جھنڈا ہے
میرے سر پر ظلم کا پھندا ہے
میں مرنے سے کب ڈرتی ھوں
میں موت کی خاطر زندہ ھوں
میرے خون کا سورج چمکے گا
تو بچہ بچہ بولے گا

میں باغی ھوں ، میں باغی ھوں
جو چاہے مجھ پر ظلم کرو

میں باغی ھوں ، میں باغی ھوں
میں باغی ھوں ، میں باغی ھوں
میں باغی ھوں ، میں باغی ھوں
میں باغی ھوں ، میں باغی ھوں
میں باغی ھوں ، میں باغی ھوں
میں باغی ھوں ، میں باغی ھوں

Thursday, 28 March 2013

صوبہ ہزارہ کے حصول میں غیرت سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے انجنئیر سلطان خان ۔ فدا حسین

ایبٹ آباد: ہزارہ کے غیرت مند اور غیور عوام آئندہ عام انتخابات میں فرسودہ نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اگر عوام نے اس مرتبہ بھی نظام کی تبدیلی کے لئے جہاد نہ کیا تو پھر برائی ہمارے گھروں کی دیواریں پھلانگ کر ہمارے اندر داخل ہو جائے گی اٹک پار کے پیرو کاروں نے جو ہزارہ میں بستے ہیں ان کالی بھیڑوں نے ہماری عزت کو غیروں کے آگے فروخت کر دیا اٹک پار والوں نے ہم سے ہمارا وجود چھین لیا اور ہمیں مجبورکر دیا ہے کہ ہم اپنے وجود اور اپنی غیرت کی شناخت کیلئے اٹھ کھڑے ہوں ان خیالات کا اظہار تحریک صوبہ ہزارہ کے رہنما انجنئیر سلطان خان اور سیکرٹری جنرل فدا حسین اور حافظ عبدلاسلام نے دھمتوڑمیں ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کے حصول میں غیرت سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے کوئی بھی غیرتمند اور باشعور ہزارہ وال اپنے وجود کی نفی برداشت نہیں کر سکتا ہمارے وجود کی بقاء کے لئے صوبہ ہزارہ ضروری ہے اور ہزارہ وال قوم متحد ہو کر اپنے حقوق کی جنگ لڑے گی اس موقع پر علاقے کے عمائدین نے انجنیئر سلطان خان سے اپیل کی کہ وہ پی کے 44 سے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا باقائدہ اعلان کریں اور ہزارہ وال قوم کو بھنور سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر عمائدین علاقہ نے کہا ہے کہ ہزارہ وال قوم ن لیگ اور پی پی یا کسی دوسری جماعت سے صوبہ ہزارہ کی خیرات نہیں لیں گے کیونکہ ہزارہ وال قوم کی غیرت اور آئندہ آنے والی نسلوں کی بقاء کا امتخاں ہے انہوں نے کہا کہ گذشتہ پیسٹھ سالوں کی روایات کو بدلنے کا وقت آ گیا ہے اور تحریک صوبہ ہزارہ آئندہ عام انتخابات میں سابقہ محرومیوں کا حساب لے گی ۔

ایبٹ آباد:مسلم لیگ ن کے امید واروں کو ٹکٹ جا ری

ایبٹ آباد(نما ئندہ ایبٹ نیوز) مسلم لیگ ن نے آمدہ عام انتخابات کے لیے ایبٹ آباد کے دو قومی اور پانچ صو با ئی حلقوں سے امید وار نا مزد کر کے انہیں با قا عدہ ٹکٹ جا ری کر دیے ہیں۔سر دار مہتاب ایک قومی اور ایک صو با ئی حلقے سے الیکشن لڑیں گے ۔پارٹی ذرا ئع کے مطا بق ن لیگ نے این اے 17 سے سا بق وزیر اعلیٰ سر دار مہتاب احمد خان،این اے 18 سے مرتضیٰ جا وید عبا سی،پی کے 44 سے عنا یت اللہ خان جدون، 45 سے سر دار مہتاب، 46 سے ایوب آفریدی، 47 سے سر دار اورنگزیب نلو ٹھہ جبکہ پی کے 48 سے بیرسٹر جا وید عبا سی کو ٹکٹ کا اجرا کیا ہے۔اس حو الے سے جمعرات کو یہاں مسلم لیگ ن کے انتخا بی دفتر میں ایک خصوصی پریس بریفنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں امید وا روں کا با قا عدہ اعلان کیا گیا۔پارٹی قیا دت کے اعلان کے سا تھ ہی ن لیگ کے امید وا روں نے اپنے اپنے حلقوں سے انتخابی مہم کا اغاز کر دیا ہے اور انہیں و رکروں اور عہد یدا روں کی جانب سے مبا رکباددینے کا سلسلہ بھی جا ری ہے۔مسلم لیگ ن کے نا مزد امید وا روں نے عوامی حما یت کے حصول کے لیے مختلف علا قوں میں جلسے بھی تر تیب دے دیے ہیں۔

تحریک انصاف نے امید وا روں کو ٹکٹ جا ری کر دیے

ایبٹ آباد(نمائندہ ایبٹ نیوز)باخبر ذرا ئع کے مطا بق تحریک انصاف نے ایبٹ آباد میں آمدہ عام انتخا بات کے لیے مختلف امید و اروں کوٹکٹ جا ری کر دیے ہیں۔ذرا ئع کا کہنا ہے کہ پارٹی نے این اے 17 سے سا بق امید وا ر قومی اسمبلی ڈاکٹر اظہر جدون،این اے 18 سے سا بق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سر دار یعقوب،پی کے 44 سے آصف زبیر شیخ، 45 سے عبد الرحمان عبا سی، 46 سے سجاد اکبر خان، 47 سے نثار صفدر خان اور 48 سے سر دار یعقوب کوامید وار نامز د کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ پی کے 46 سے قبل ازیں قلندر لو دھی کا نام لیا جا رہا تھا جبکہ این اے 17 سے علی اصغر خان متوقع امید وار تھے تاہم خبریں اس کے بر عکس ہیں۔تحریک انصاف کے ایک عہد یدا ر نے میڈیا کے را بطہ کر نے پر بتا یا کہ فی الوقت امید وا روں کے نا موں کو حتمی شکل نہیں دی گئی اور نہ ہی ٹکٹوں کے اجرا کے معا ملے میں کو ئی واضح پیش رفت ہو ئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قیا دت نے جسے بھی امید وا ر نامز د کیا ،ورکر اور عہد یدا ر اسے تسلیم کریں گے۔

با با حیدر زمان قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے الیکشن لڑیں گے

ایبٹ آباد:تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان نے انتخابات 2013 کے لئے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا قائد تحریک بابا حیدر زمان قومی اسمبلی کے د و حلقوں این اے 17 اور این اے 18 ایبٹ آباد سے الیکشن لڑیں گے ۔حلقہ این اے 19 ہری پور میجر جمیل احسن کیانی حلقہ این اے مانسہرہ سے فخر عالم المعروف حضرت گل جبکہ ایبٹ آباد کی صوبائی اسمبلی کی نشتوں پر حلقہ پی کے 44 انجنئیر سلطان خان ،پی کے 47 اسلم ذر خان جدون اور اعجاز زر خان جدون جبکہ حلقہ پی کے 45 اور 46 کے لئے مختلف امیدواروں کی سیکروٹنی جاری ہے جبکہ ضلع ہری پور کی دو نشستوں پی کے 49 اور پی کے 52 کے لئے میجر (ر)جمیل احسن کیانی پی کے 49 اور پی کے 52 ڈاکٹر محمد فہد کو تحریک صوبہ ہزارہ نے ٹکٹ جاری کر دےئے جبکہ ضلع مانسہرہ میں صوبائی اسمبلی پی کے 53 کے لئے عارف انقلابی کو تحریک صوبہ ہزارہ کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ ضلع مانسہرہ کے دیگر حلقوں کے امیدواروں کے لئے مشاورت جاری ہے جبکہ ایبٹ آباد کے حلقہ پی کے 48 کے لئے متعدد امیدواروں نے ٹکٹ کے لئے درخوستیں دے رکھی ہیں اس ضمن میں آج فیصلہ کر لیا جائے گا ۔