Saturday, 15 June 2013

ویمن یونیورسٹی کی بس میں دھماکا،11طا لبا ت جاں بحق

کوئٹہ… کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ ویمن یونیورسٹی کی بس میں دھماکے کے باعث گیارہ طا لبا ت جاں بحق جبکہ بائیس زخمی ہو گئیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیاض سنبل نے جیو نیوز کو بتایاکہ ویمن یونیورسٹی میں بس طالبا ت کو لے کر جانے کیلئے تیار کھڑی تھی کہ اچا نک زور دار دھماکا ہوا اور بس میں آگ لگ گئی جس سے اس میں سوار تمام طا لبا ت بری طرح جھلس گئیں ،چھ طا لبا ت موقع پر ہی جاں بحق اور سولہ زخمی ہو گئیں۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو کے عملے نے ہلا ک اور زخمی طالبات کو بولان میڈیکل اسپتا ل منتقل کر دیا۔ بولان میڈیکل اسپتا ل میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

کوئٹہ: ویمن یونیورسٹی میں دھماکے سے 11 طالبات جاں بحق 24 زخمی

کوئٹہ…بروری روڈپرویمن یونیورسٹی میں کھڑی بس میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں2طالبات جاں بحق اور 13زخمی ہو گئیں۔اسپتال ذرائع نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

زیارت: قائد اعظم ریذیڈنسی راکٹوں اور بموں سے تباہ

زیارت: زیارت میں قائد اعظم ریذیڈنسی کی تاریخی عمارت کو راکٹوں اور بموں سے مکمل طور پرتباہ، ایک اہلکار جاں بحق، آتشزدگی کے باعث پوری تاریخی عمارت اور فرنیچر جل گیا۔ ڈپٹی کمشنر زیارت کے مطابق قائداعظم ریزیڈینسی کا تاریخی حیثیت کا فرنیچر بھی جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔ آگ پر چار گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ہے۔ ریزیڈینسی سے ملنے والے بم ڈھائی سے 3 کلو وزنی تھے، گر یہ بم پھٹ جاتے تو بڑے پیمانے پر تباہی آسکتی تھی، بی ڈی ایس کی ٹیم نے بموں کو ناکارہ بنایا۔ عمارت کے ارد گرد پولیس، ایف سی اور لیویز کی بڑی تعداد موجود ہے۔ ڈپٹی کمشنر طاہر ندیم کا کہنا ہے کہ حملہ آورں نے رات ڈیڑھ بجے قائداعظم ریزیڈینسی پر حملہ کیا، حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک اہلکار جبکہ جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ لیویز کی گاڑیاں ملزمان کی تلاش کررہی ہیں۔ ڈی پی او کے مطابق عمارت کے ارد گرد 6 بم ملے ہیں جن کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ عمارت کا بیرونی حصہ کلیئر قرار، اندر کے حصے کا معائنہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریزیڈینسی پر ایک ریموٹ کنٹرول اور 3 ٹائم ڈیوائسز سے حملہ کیا گیا۔ ڈی پی او کے مطابق عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 4 سے 5 تھی۔ -