Sunday, 29 January 2012
Tuesday, 10 January 2012
اداکارہ سپنا کیس، ایک اور جج کی سماعت سے معذرت
لاہور: لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شیخ نجم الحسن نے اداکارا سپنا اغواء کیس
کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو واپس
بھجوا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سپنا اغواء کیس گزشتہ چھ ماہ
سے لاہور کی مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہے۔ بدھ کے روز لاہور ہائی کورٹ
کے جسٹس شیخ نجم الحسن اس کیس کی سماعت کر رہے تھے کیس کی سماعت شروع ہوئی
تو جسٹس شیخ نجم الحسن نے کہا کہ اس کیس کی دو پٹیشنز میرے پاس ہیں جبکہ دو
کسی اور جج کے پاس ہیں لہذا اس کیس کی میں سماعت نہیں کر سکتا اور کیس کی
سماعت وہی جج سنے گا جس کے پاس پہلے سے یہ پٹیشنز دائر ہیں۔ جس پر شیخ نجم
الحسن نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ
کو بھجوا دیا۔
Labels:
PML (N)
Thursday, 5 January 2012
Subscribe to:
Posts (Atom)