ہنگو …ہنگو میں
مسجد کے باہر خود کش دھماکہ میں22افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی
ہوگئے۔ڈی پی او ہنگو ڈاکٹر میاں سعید احمد کے مطابق دھماکا مرکزی پٹ بازار
میں جامع مسجد کے باہر اس وقت ہوا جب نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد لوگ مسجد
سے باہر آرہے تھے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دھماکا خودکش تھا۔ بم ڈسپوزل
اسکوارڈ کے مطابق دھماکے میں 7 سے 8 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا،
موقع سے ایک ہاتھ بھی ملا ہے جو ممکنہ طور پر حملہ آور کا ہوسکتا ہے۔
دھماکے میں زخمی ہونیوالے افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال ہنگو، باب المدینہ
میڈیکل سینٹر اور باب السلام میڈیکل سینٹر میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ تھی
تاہم پولیس نے حالات پر قابو پالیا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Showing posts with label Peshawar News. Show all posts
Showing posts with label Peshawar News. Show all posts
Friday, 1 February 2013
Saturday, 22 December 2012
اے این پی کے رہنما بشیر احمد بلور کی نماز جنازہ آج دو پہر ادا کی جائے گی
پشاور…خودکش حملہ
میں شہید اے این پی کے رہنما بشیر احمد بلور کی نماز جنازہ آج دو پہر ادا
کی جائے گی۔ آبائی گھر پر رہنماوٴں اور کارکنوں سمیت بڑی تعداد میں لوگ جمع
ہے جبکہ آخری دیدار کے لیے بشیر بلور کے بڑے صا حبزادے بھی پشاور پہنچ
گئے۔ وزیر بشیر احمد بلور کی شہادت پر ملک بھر میں سوگ کا اعلان کیاگیا ہے
جبکہ قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔صدر زرداری نے کہا ہے کہ بشیر بلور کی شہادت
قومی سانحہ ہے، وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے،افغان صدر کرزئی کا کہنا ہے کہ
بشیر بلور نے دہشت گردی کے خلاف لازوال قربانی دی ۔ گزشتہ روز خیبر پختون
خوا کے سینئر وزیر بشیر احمد بلور عوامی نیشنل پارٹی کے ایک جلسہ کے بعد
گھر سے جونہی باہر نکلے، ایک خود کش حملہ آور نے اُن کے قریب آکر خود کو
اُڑالیا،دھماکے میں ایس ایچ او تھانہ رازق خان اور بشیر احمد بلور کے
پرسلنل سیکریٹری موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ بشیر احمد بلور کو انتہائی
تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں آپریشن تھیٹرز میں
ڈاکٹرز نے ان کی حرکت قلب اور سانسیں بحال کرنے کی بھرپور کوششیں کی،لیکن
بشیر احمد بلور ڈیڑھ گھنٹہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد
خالق حقیقی سے جاملے۔ بشیر بلور کے انتقال سے اسپتال میں موجود عوامی نیشنل
پارٹی کے عہدے دار،اور کارکن اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے،اور انتہائی
رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے،لوگ ایک دوسرے سے لپٹ کر روتے رہے اور
تسلیاں دیتے رہے۔ بشیر احمد بلور کی میت سخت حفاظتی انتظامات میں ان کے بڑے
بھائی غلام احمد بلور کے گھر پہنچا دی گئی۔ رات گئے ان کے بڑے صا حبزادے
ہارون بلور بھی آخری دیدار کے لیے آبائی گھر پہنچ گئے۔بشیربلورکی نمازجنازہ
آج دوپہر 2بجیکرنل شیرخان آرمی اسٹیڈیم میں اداکی جائے گی اور ان کی تدفین
سیدحسن پیربادشاہ بیری باغ کے قبرستان میں ہوگی۔،خیبر پختون خوا کے سینئر
وزیر شہادت پر حکومت نے ملک بھر میں ایک روزہ سوگ،جبکہ صوبائی حکومت نے تین
روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
Labels:
Abbottabad News,
Peshawar blast news,
Peshawar News
پشاور: ڈھکی نعلبندی میں خود کش حملہ، بشیر بلورسمیت8 افرادجاں بحق
پشاور … پشاور کے
علاقے ڈھکی نعلبندی میں خود کش حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے سینئر
وزیر خیبر پختونخوا بشیر احمد بلور دوران علاج جاں بحق ہو گئے جس کے بعداس
حملے میں جاں بحق ہو نے والے افراد کی تعداد8ہو گئی ہے۔ قصہ خوانی بازار کے
قریب ڈھکی نعلبندی کے علاقے میں اے این پی کے اجلاس کے بعد بشیر بلور باہر
آرہے تھے کہ خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں
بشیر احمد بلور ان کے پرسنل سیکریٹری نور محمد بابو اور ایس ایچ او تھانہ
کابلی عبد الستار سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے ۔ بشیر احمد بلورکوحملے کے بعد
شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں انہیں آپریشن تھیٹر منتقل کیا
گیا تاہم دوران علاج ہی وہ جاں بحق ہو گئے ، ان کے سینے اور سر پر شدید
چوٹیں آئیں ، دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کرنے والے بشیر احمد بلور خود بھی
دہشت گردی کا نشانہ بن گئے۔ سینئر وزیر خیبرپختونخوا بشیر بلور کی شہادت کی
اطلاع آتے ہی اسپتال میں موجود اے این پی کے کارکنوں میں غم کی لہر دوڑ
گئی اور کارکنان دھاڑیں مار مار کر رونے لگے۔ڈھکی نعلبندی میں خود کش حملے
میں 18 افرادبھی زخمی ہوئے ہیں جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے اور اسپتال
کا عملہ ان کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
Labels:
Peshawar blast news,
Peshawar News
Thursday, 22 November 2012
پشاورمیں سرکاری اسکول کل سے تین دن کیلئے بندکردیئے گئے
پشاور…ضلعی
انتظامیہ نے پشاور کے تمام سرکاری اسکول کل سے تین دنوں کے لئے بند کرنے کا
اعلان کر دیا ہے۔ڈی سی او پشاور جاوید مروت نے نیوز کو بتایا کہ
سرکاری اسکولوں کی بندش کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
تمام سرکاری تعلیمی ادارے کل سے اتوار تک بند رہیں گے۔ دوسری طرف پشاور
یونی ورسٹی بھی کل سے بند رہے گی۔ یونی ورسٹی ترجمان کے مطابق تین دن
چھٹیوں کے بعد پشاور یونی ورسٹی پیر کو کھلے گی۔
Labels:
Peshawar News
Friday, 21 September 2012
گستاخانہ فلم کیخلاف احتجاج، مکمل شٹرڈان
پشاور: گستاخانہ فلم کے خلاف ملک بھر کے گلی کوچوں میں احتجاج جاری ہے۔
چھوٹے بڑے شہروں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال اور ٹریفک کا پہیہ جام ہے جبکہ
عشق مصطفی سے سرشار لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ امریکا میں بننے والی
گستاخانہ فلم کے خلاف گزشتہ روز سے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہرے اور
ریلیوں کا سلسلہ آج صبح دوبارہ شروع ہوگیا اور پوری قوم متحد ہو کر نبی
کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں سے نفرت کا
اظہار کر رہی ہے۔ اس موقعے پر سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور کاروباری
مراکز بند رہیں گے۔ سیاسی جماعتوں، مذہبی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے
احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی جس میں توہین آمیز فلم پر عوام کی جانب سے
احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔ یوم عشقِ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے
حوالے سے پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، سینما اور تھیٹر ہالز بھی بند
رہیں گے۔ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن پنجاب نے صوبے بھر میں مکمل ہڑتال کا
اعلان کر دیا ہے۔ ایئر پورٹس سمیت تمام سرکاری اور غیر سرکاری پمپس کو تیل
کی سپلائی بند رہے گی۔ کوئٹہ اور کراچی کے درمیان بس سروس معطل رہے گی۔
سیکیورٹی خدشات کے بنا پر پشاور ناصر باغ سے گورنر ہاوس اور امریکن قونصلیٹ
تک کے علاقے کو ریڈ زون قرار دیا گیا، اس علاقے میں اسلحہ اور ڈنڈے اٹھا
کر چلنے پر ممانعت ہوگی۔ پاکستان کے دوسرے بڑے شہروں کی طرح اسلام آباد اور
پشاور میں بھی امریکی سفارتخانے اور قونصل خانوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر
دیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد میں ریڈ زون فوج کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Labels:
Hazara news.,
Peshawar News
Subscribe to:
Posts (Atom)



