گلگت: گلگت بلتستان میں ریلی پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار افراد کی رہائی
نہ ہونے کے باعث حالات کشیدہ، مختلف علاقوں میں فائرنگ سے چالیس کے قریب
افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ہڑتال کے باعث دکانیں اور مارکیٹیں
بند، نظام زندگی معطل ہوگیا اور عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے
مطابق پولیس نے ریلی پر فائرنگ کے الزام میں کچھ افراد کو گرفتار کیا تھا
جن کی رہائی نہ ہونے کے باعث علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ مشتعل افراد کی
جانب سے سڑکوں کو ٹائر جلا کر بلاک کر دیا گیا۔ واقعہ کے فوری بعد پولیس
اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی۔ فائرنگ کے
مختلف واقعات میں زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا
گیا جبکہ دوسری جانب پرتشدد واقعات اور کشیدگی کے باعث عوام گھروں میں
محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ انتظامیہ حالات کو کنٹرول کرنے کی کوششوں میں
مصروف ہے۔ گلگت بلتستان میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
Showing posts with label gilgit police. Show all posts
Showing posts with label gilgit police. Show all posts
Monday, 2 April 2012
گلگت: فائرنگ اور دستی بم حملہ، 5 افراد ہلاک
گلگت: گلگت کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ اور دستی بم کے حملے میں پانچ
افراد ہلاک اور ستائیس زخمی ہوگئے جبکہ علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا
ہے۔ شہر کی مختلف سڑکوں کو ٹائر جلا کر بلاک کر دیا گیا ہے، لوگوں کا کہنا
ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکارسڑکوں سے
غائب ہیں اور مسلح افراد شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں
جس سے لوگوں میں سخت خوف و حراس پھیل گیا ہے اور نظام زندگی بری طرح مفلوج
ہے۔ اس دوران نامعلوم افراد نے اتحاد چوک پر دستی بم بھی پھینک دیا۔
فائرنگ، دستی بم اور پتھروں سے کئے گئے حملوں میں پانچ افراد ہلاک اور
ساتئیس زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور
لوگوں سے گھروں میں رہنے کا کہا جا رہا ہے تاہم کرفیو کے نفاذ کے باوجود
بعض جگہوں سے تاحال فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔
Labels:
Gilgit News,
Gilgit News In urdu,
gilgit police
Subscribe to:
Posts (Atom)

