Showing posts with label Business News. Show all posts
Showing posts with label Business News. Show all posts

Wednesday, 18 April 2012

بھارت: بین البراعظمی میزائل اگنی پانچ کا تجربہ

نئی دہلی: بھارت نے بیلسٹک میزائل اگنی فائیو کا تجربہ کیا ہے، بین البراعظمی بیلاسٹک میزائل پانچ چین سمیت ایشیا اور یورپ کے بڑے حصے کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلسٹک میزائل اگنی فائیو اڑیسہ کے ساحل سے فائر کیا گیا۔ پانچ ہزار کلومیٹر فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے اس میزائل سے بھارت کو چین کے شمالی حصے سمیت پورے ایشیا اور یورپ کے ایک بڑے حصے کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہوجائے گی۔ اگنی میزائل جوہر ی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے اور ایک ٹن تک ایٹمی مواد ہدف تک لے جاسکتا ہے۔اس سے پہلے امریکا، روس فرانس اور چین کے پاس اس نوعیت کے میزائل کی اہلیت تھی۔ اگنی فائیو ٹھوس ایندھن سے بھرا ہے، سترہ میٹر لمبا، دومیٹر چوڑا اور پچاس ٹن وزنی ہے۔ اگنی میزائل کا تجربہ گزشتہ روز کیا جانا تھا، تاہم خراب موسم کے باعث یہ تجربہ جمعرات کے روز  کیا گیا ہے۔ بیلسٹک میزائل اگنی فائیو آئندہ تین برسوں میں بھارتی فوج کے حوالے کیا جائے گا۔

Tuesday, 17 April 2012

لندن اولمپک گیمز کے انعقاد میں 100 دن باقی رہ گئے

لندن: اولمپک کھیلوں کے انعقاد میں سو دن باقی رہ گئے ہیں۔ لندن میں کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلوں کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ لندن میں اولمپک کھیلوں کے مقابلے تیس مختلف مقامات پر ہوں گے جن کی تیاریوں کا تکنیکی جائزہ لینے کیلئے جانچ پڑتال جاری ہے۔ ٹینس مقابلے ویمبلڈن، فٹ بال میچ ویمبلے سٹیڈیم جبکہ تیر اندازی کے مقابلے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوں گے۔ برطانوی کھلاڑیوں نے مقابلوں کی پریکٹس شروع کر دی ہے۔