Showing posts with label tehreek suba hazara. Show all posts
Showing posts with label tehreek suba hazara. Show all posts

Thursday, 31 January 2013

صوبہ ہزارہ کا اعلان نہ کیا گیا تو پھر پورے پاکستان کو تکلیف پہنچے گی: بابا حیدر زمان

ایبٹ آباد: تحریک صوبہ ہزارہ نے یکم مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ۔ پارلیمنٹ کے گھیراؤ اور اجتماعی خودکشیوں کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی تیاریوں کے بعد تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان اور جنرل سیکرٹری فدا حسین بھی متحرک ہو گئے ہیں۔ جمعرات کے روز جلال باباآڈیٹوریم میں تحریک صوبہ ہزارہ کا مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں تاجروں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مشاورتی اجلاس میں صوبہ ہزارہ کے قیام کے لئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرتے ہوئے بابا حیدر زمان نے اعلان کیا کہ یکم مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائیگا۔ جس دن جنوبی پنجاب کی قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی جائیگی اس دن ہزارہ بھر میں شاہراہ ریشم کو غیر معینہ مدت کے لئے بلاک کردیا جائیگا۔ اس کے علاوہ ایک ہزار افراد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اجتماعی خودکشیاں کریں گے۔ سول نافرمانی کی جائیگی۔ اور جس دن جنوبی پنجاب صوبہ بن گیا۔ اس روز ہزارہ میں پولیس کا نظام ختم کرکے تمام انتظامات تحریک صوبہ ہزارہ کے کارکن سنبھال لیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر صوبہ ہزارہ کا اعلان نہ کیا گیا تو پھر پورے پاکستان کو تکلیف پہنچے گی۔ جس کی تمام تر ذمہ داری سیاستدانوں پر عائد ہوگی۔

ہزارہ عوامی اسمبلی نے 3فروری سے صوبہ کے قیام تک علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا

ایبٹ آباد:ہزارہ عوامی اسمبلی نے 3فروری سے صوبہ کے قیام تک علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا اگر صوبہ نہ بنایا گیا تو شیڈو کابینہ بنا ئی جائے گی قاضی اظہر اور نصیر خان سمیت اسمبلی قائدین کا اعلان۔ بار کلب ایبٹ آباد میں ہزارہ قومی محاذ اور ہزارہ عوامی اتحاد سمیت مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی طرف سے بلائی گئی عوامی اسمبلی میں نئے صوبوں پر قائم کئے گئے کمشن کی طرف سے ہزارہ صوبہ کو نظر انداز کئے جانے پر مقررین نے اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ان مقررین میں احمد نواز خان، ناہید گل عباسی، شوکت خان، محبت خان، مشتاق خان ایڈوکیٹ، جاوید خان، افتخار تنولی ایڈوکیٹ، پروفیسر عبد البصیر رازی ، عبدالرزاق عباسی ، طاہر جمال ، جمیل حسین، زبیر تنولی ، حاجی سعید ، اعجاز قریشی، ذوالقرنین خان ،سجاد عباسی اور نسیم اعوان نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کے لئے ہزارہ سے تحریک کا آغاز ہوا اور یہاں کے لوگوں نے اپنی جانیں قربان کرکے اپنے مطالبہ کو تقویت بخشی مگر متعدد شہداء اور سینکڑوں زخمی ہزارے والوں کی قربانی نظر انداز کرکے بہاولپور جنوبی پنجاب صوبے کا قیام عمل میں لایا جا رہا ۔ اس موقع پر ہزارہ قومی محاذ کے مرکزی چیئرمین قاضی محمد اظہر نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کے لئے نئے سرے سے جدوجہد شروع کی جا رہی ہے اور تاجر ، ٹرانسپورٹر ، ملازمین اور طلباء سمیت عوام کے تمام مکاتب فکر کی انہیں حمایت حاصل ہے اور وہ پر امن رہ کر اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے تاہم حکومت یا انتظامیہ کی طرف سے تشدد کی راہ اختیار کرنے پر اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا ۔ نصیر خان جدون نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہزارہ سے منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی اگر علاقہ اور عوام سے مخلص ہوتے تو صوبہ ہزارہ کے لئے اسمبلی میں ضرور آواز بلند کرتے مگر مفادات اور کمیشن نے ان کے منہ پر تالے ڈال رکھے ہیں دیگر مقررین نے صوبہ کے قیام تک ہر قربانی دینے کے جذبہ کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ انتخاب میں صوبہ ہزارہ کے قیام سے عاری سیاسی جماعتوں کو ووٹ نہ دینے کا اعلان بھی کیا عوامی اسمبلی کے اختتام پر شہداء ہزارہ چوک میں مختصر وقت کے لئے دھرنا بھی دیا گیا اور اس دوران صوبہ کے قیام کے لئے نعرے بازی کی گئی۔

Friday, 6 April 2012

تحریک صوبہ ہزارہ یوتھ ونگ کی جانب سے آج ایک عظیم الشان موٹر سائیکل ریلی

ایبٹ آباد ( ) تحریک صوبہ ہزارہ یوتھ ونگ کی جانب سے آج ایک عظیم الشان موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں موٹر سائکل سواروں نے حصہ لیا۔یہ ریلی تحریک کے مرکزی سیکڑیٹ سے شورع ہو کر تھانہ کینٹ چوک میں اختتام پزیر ہوئی،ریلی کی قیادت تحریک صوبہ ہزارہ یوتھ ونگ کے صدر عدیل شیخ نے کی،ریلی کے شرکاء نے شہداء تحریک ہزارہ چوک میں رک کر شہداء کے لیے فاتحہ پڑھی اورشرکاء نے یہ عہد کیا کہ شہداء کا خون راہگاں نہیں جانے دیں گے اور ان کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ پھر کینٹ چوک میں اختتام پذیر ہو گئی۔

Sunday, 4 March 2012

حقوق دیئے بغیر پاکستان کی بقا ممکن نہیں، بابا حیدر

تحریک صوبہ ہزارہ کے سربراہ بابا حیدر زمان نے کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو حقوق دیئے بغیر پاکستان کی بقا ممکن نہیں حکمران ملک کی بقا چاہتے ہیں تو مزید صوبوں کا مطالبہ پورا کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا جلسہ ہزارہ کی تاریخ میں سب سے بڑا جلسہ ہے، حکومت دیکھ لے ہزارہ وال کیا مطالبہ کررہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں وہ لوگوں کو حقوق دے، اگر پاکستان کی بقا چاہتے ہیں تو صوبوں کے مطالبے پورے کئے جائیں، لوگوں کو حقوق دیئے بغیر ملک کی بقا ممکن نہیں۔ بابا حیدر زمان نے کہا کہ وزیراعظم اپنے گھر کے وزیراعظم ہیں، بلوچستان کی طرح ہزارہ کی محرومی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے وفاقی جماعت ہونے کا ثبوت دیا ہے، تحریک صوبہ ہزارہ ایک سیاسی جماعت ہے، الیکشن لڑ کر اپنے پاں پر کھڑے ہوں گے، کچھ لوگ تحریک صوبہ ہزارہ پر تنقید کر رہے ہیں، ہم انتخاب لڑ کر اپنے حقوق حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہزارہ قوم کے لئے ایک فورم بنا دیا ہے، چیف جسٹس نے ہزارہ کے نوجوانوں کی شہادت پر ازخود نوٹس نہیں لیا۔

Saturday, 3 March 2012

کراچي ميں تحريک صوبہ ہزارہ کا جلسہ آج ہوگا،تمام تيارياں مکمل

کراچي … کراچي ميںآ ج تحريک صوبہ ہزارہ کا جلسہ ہوگا ، جس کي تيارياں مکمل کرلي گئي ہيں. جس کا آغاز سہہ پہر تين بجے ہوگا. جلسے کے لئے اسٹيج تيار ہوگيا ہے اور شرکاء کے لئے کرسياں لگائي گئي ہيں. تحريک صوبہ ہزارہ کے کارکنوں ميں بھرپور جوش و جذبہ پايا جاتا ہے جس کا اظہار انہوں جلسہ گاہ ميں روايتي رقص کرکے کيا. جلسے سے تحريک صوبہ ہزارہ کے چيئرمين بابا حيدر زمان اور ديگر رہنما خطاب کريں گے. ايم کيو ايم کے قائد الطاف حسين نے عوام سے تحريک صوبہ ہزارہ کے جلسے ميں زيادہ سے زيادہ تعداد ميں شرکت کي اپيل کي ہے.متحدہ قومي موومنٹ کے قائد الطاف حسين نے عوام سے اپيل کي ہے کہ وہ تحريک ہزارہ صوبہ کے زيراہتمام باغ جناح ميں ہونے والے جلسہ عام ميں زيادہ سے زيادہ تعداد ميں شرکت کريں.

نئے صوبوں کے قیام سے ملک مستحکم، مسائل کم ہوں گے

کراچی: تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان نے کہا ہے کہ ہزارہ صوبے کی تحریک پیش کرنے پر وہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ نئے صوبوں کے قیام سے ملک مستحکم اور مسائل کم ہوں گے۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پہنچنے پر تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ بابا حیدر زمان نے ایم کیو ایم کے  قائد الطاف حسین سے ٹیلی فونک گفتگو بھی کی۔ الطاف حسین نے بابا حیدر زمان کی ہمت اور ثابت قدمی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ہزارہ صوبے کے قیام کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یعقین دلایا ۔ میڈیا سے بات چیت میں بابا حیدر زمان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے مظلوموں کی ترجمان کی ہزارہ صوبہ وقت کی آواز ہے ۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہزارہ صوبے کا قیام بنیادی حقوق بحال کرے گا ہزارہ کے عوام خود کو تنہا نہ سمجھیں ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کل کراچی میں ہزارہ صوبے کے قیام کے لیے ہونے والا جلسے سے بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش ناکام ہو گی ۔ ایم کیو ایم نے ہزارہ صوبے کے قیام کے لیے کل کراچی کے علاقے کالا پل پر ہونے والے جلسے میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔

Thursday, 5 January 2012