ایبٹ آباد:تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان نے
انتخابات 2013 کے لئے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا قائد تحریک بابا حیدر
زمان قومی اسمبلی کے د و حلقوں این اے 17 اور این اے 18 ایبٹ آباد سے
الیکشن لڑیں گے ۔حلقہ این اے 19 ہری پور میجر جمیل احسن کیانی حلقہ این اے
مانسہرہ سے فخر عالم المعروف حضرت گل جبکہ ایبٹ آباد کی صوبائی اسمبلی کی
نشتوں پر حلقہ پی کے 44 انجنئیر سلطان خان ،پی کے 47 اسلم ذر خان جدون اور
اعجاز زر خان جدون جبکہ حلقہ پی کے 45 اور 46 کے لئے مختلف امیدواروں کی
سیکروٹنی جاری ہے جبکہ ضلع ہری پور کی دو نشستوں پی کے 49 اور پی کے 52 کے
لئے میجر (ر)جمیل احسن کیانی پی کے 49 اور پی کے 52 ڈاکٹر محمد فہد کو
تحریک صوبہ ہزارہ نے ٹکٹ جاری کر دےئے جبکہ ضلع مانسہرہ میں صوبائی اسمبلی
پی کے 53 کے لئے عارف انقلابی کو تحریک صوبہ ہزارہ کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا
ہے اس کے علاوہ ضلع مانسہرہ کے دیگر حلقوں کے امیدواروں کے لئے مشاورت جاری
ہے جبکہ ایبٹ آباد کے حلقہ پی کے 48 کے لئے متعدد امیدواروں نے ٹکٹ کے لئے
درخوستیں دے رکھی ہیں اس ضمن میں آج فیصلہ کر لیا جائے گا ۔
Showing posts with label News Daily Update. Show all posts
Showing posts with label News Daily Update. Show all posts
Thursday, 28 March 2013
Sunday, 24 February 2013
ہریپور، 371اساتذہ مردانہ 242اساتذہ زنانہ کی سکیل نمبر سولہ میں پروموشن کا نوٹیفیکشن جاری
ہری پور،ضلع ہریپور کے مختلف کیڈرز کے 371اساتذہ مردانہ 242اساتذہ زنانہ کی
سکیل نمبر سولہ میں پروموشن کا نوٹیفیکشن جاری ، ڈائریکٹر ایجوکیشن اور
انکی ٹیم سمیت ڈی او ایجوکیشن زنانہ و مردانہ ہریپور اور انکے سٹاف کو
پروموشن کا عمل مکمل کرنے پر خراج تحسین ، تفصیلات کے مطابق ضلع ہریپور کے
188سی ٹی اساتذہ کے مردانہ 104سٹی تی اساتذہ زنانہ ، ڈی ایم 52مردانہ ،
36زنانہ، پی ای ٹی 48مردانہ ، 28زنانہ ، اے ٹی 48مردانہ ، 37زنانہ ٹی ٹی
35مردانہ اور 37زنانہ اساتذہ کو سکیل نمبر سولہ میں پروموشن کا باضابطہ
نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے تنظیم اساتذہ کے رہنما شاہد محمود گوہر نے
صوبائی محکمہ تعلیم کے زمہ داران کی جانب سے پروموشن کے عمل کو ہنگامی
بنیادوں پر مکمل کرنا احسن اقدام قرار دیا ہے نئے پروموشن پانے والے اساتذہ
کو ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولوں میں ہی ایڈجسمنٹ کیا جائے گا جبکہ مڈل
سکولوں میں پروموشن پانے والے اساتذہ کو قریب ترین ہائی ہائیر سکینڈری
سکولوں میں ایڈجسمنٹ کیا جائے گا ضلع ہریپور کے 510پی ایس ٹی اساتذہ کو
سکیل نمبر 15اور پی ایس ٹی 559اساتذہ کو سکیل نمبر 14میں پروموشن کا
نوٹیفیکشن اگلے چند روز میں جاری کر دیا جائے گا ، اور قاری اساتذہ کی
پروموشن کو نوٹیفیکشن بھی فروری کے آخر تک جاری ہو گا ۔
Tuesday, 29 May 2012
مانسہرہ:فريقين ميں جھگڑا،فائرنگ سے تين بھائي اور مطلوب ملزم ہلاک
مانسہرہ ... مانسہرہ ميں تنازعہ حل کرنے کے لئے بات چيت کے دوران فريقين نے
ايک دوسرے پر فائرنگ کردي،،فائرنگ سے تين بھائي اور دہشت گردي کي وارداتوں
ميں مطلوب ارشد طالبان ہلاک اور دو افراد زخمي ہوگئے.پوليس کے مطابق علاقہ
بيدڑا ميں دو فريقين ميں گاڑي کي لين دين کا تنازعہ چل رہاتھا.جسے حل
کرانے کے لئے ايک فريق مشتاق کے گھر ميں مذاکرات کئے جارہے تھے.فريقين ميں
ارشد عرف طالبان بھي شامل تھا جو مانسہرہ ميں مختلف اين جي اوز کے دفاتر پر
حملوں اور دہشت گردي کي ديگر کارروائيوں ميں پوليس کو مطلوب تھا.اس دوران
فريقين ميں جھگڑا ہوگيا اور دونوں نے ايک دوسرے پر فائرنگ کردي.جس کے نتيجے
ميں تين بھائي مشتاق،اشتياق ، جمشيد اور ارشد طالبان موقع پر جاں بحق اور 2
افراد زخمي ہوگئے.زخميوں کوڈسٹرکٹ ہيڈ کوارٹر اسپتال منتقل کياگيا.
Tuesday, 24 April 2012
پاکستان کا حتف 4 بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
راولپنڈی: پاکستان نے ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت والے شاہین ون میزائل
کے مزید موثر اور بہتر بنائے گئے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اس
میزائل نے سمندر میں اپنے ہدف کو مکمل درست انداز میں نشانہ بھی بنایا۔ آئی
ایس پی آر کے مطابق حتف فور سیریز کے شاہین ون میزائل، نئے ون اے ویپن
نظام سے لیس ہے۔ اس کو آج کامیاب انداز میں فائر کیا گیا اور اس نے سمندر
میں واقع اپنے ہدف کو مکمل درستگی سے نشانہ بھی بنایا۔ میزائل لانچ کئے
جانے کے وقت ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ خالدقدوائی،
کمانڈر اسٹریٹجک فورس لیفٹنٹ جنرل طارق ندیم اور چیئرمین نیسکام عرفان برنی
بھی موجود تھے۔ یہ میزائل شاہین ون کا بہتر بنائے گئے درجے والا ہے۔ اس سے
شاہین ون میزائل کی رینج اور تکنیکی پیرامیٹرز کو بہتر بنایا گیا ہے۔ یہ
میزائل ایٹمی اور روایتی وار ہیڈ لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈی جی، ایس پی
ڈی نے اس موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ میزائل کا تجربہ ملکی دفاع
کیلئے ڈیٹرنس کو مزید موثر بنائے گا۔
Subscribe to:
Posts (Atom)



