اسلام آباد… وفاقی وزیر داخلہچوہدری نثار کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹری اور آئی جی
گلگت بلتستان کو معطل کر دیا گیا ہے۔چیف سیکریٹری اور آئی جی گلگت بلتستان کی خلاف انکوائری ہو گی ۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رات 1 بجے فیری میڈوز میں نالے کے قریب بیس کیمپ میں شدت پسند آئے ۔فائرنگ سے 3 چینی،5 یوکرین اور ایک روسی کو قتل کیا گیا ۔ابتدائی معلومات کے مطابق شدت پسند سیکیورٹی فورسز یونیفارم میں آئے ۔ ایک چینی سیاح کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہاس چینی سیاح کو ہم نے با حفاظت نکال لیا ہے ۔چینی سفیر کی اطلاع کے مطابق ایک چینی سیاح زندہ ہے حملہ آوروں کا مقصد دنیاکو پیغام دیناتھا کہ پاکستان غیر محفوظ جگہ ہے چینی سفیر سے میری بات ہوئی،اس نے پوچھا کہ کیا چینی ٹارگٹ تھے میں نے کہا کہ ٹارگٹ پاکستان تھا ۔ چوہدری نثار نے کہا کہ اب کوئی فوجی بغیر چیکنگ کے ریڈ زون میں داخل نہیں ہوسکتا ۔اگر 6 دہشتگرد فوجی وردی میں پارلیمنٹ ہاوٴس آئیں تو انہیں کوئی نہیں روکتا ۔جی ایچ کیو پر حملہ ہوا اور حملہ آور فوجی وردی میں آئے۔ اسپیکر ایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔
Showing posts with label Gilgit News. Show all posts
Showing posts with label Gilgit News. Show all posts
Sunday, 23 June 2013
گلگت بلتستان: نانگا پربت بیس کیمپ میں10 سیاح قتل
دیامر…گلگت بلتستان میں نانگا پربت بیس کیمپ ، بونر نالا میں 10 سیاح قتل کر دیے گئے۔مرنے والوں
کا تعلق چین، یوکرائن، اور روس سے ہے جبکہ ایک پاکستانی سیاح بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔دیامر کے علاقے فیری میڈو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 9 غیر ملکی سیاح ہلاک ہوگئے ۔ڈی آئی جی گلگت رینج علی شیر کے مطابق سیاحوں پر حملے کا واقعہ ہفتہ اور اتوار کی رات ایک بجے کے قریب دیامر کے علاقے فیری میڈو میں پیش آیا۔جہاں نانگا پربت کے بیس کیمپ میں موجود 9 غیر ملکی سیاح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہوگئے۔لاشوں کوڈی ایچ کیو اسپتال چلاس اسپتال منتقل کیاجارہا ہے ۔واقعے کے بعد ایف سی ناردرن ایریا نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ادھر ذرائع کے مطابق واقعے میں ہلاک ہونے والے سیاحوں کی تعداد 11 ہے۔جن میں سے پانچ کا تعلق یوکرین، تین کا چین سے جبکہ ایک روسی اور ایک پاکستان کا سیاح شامل ہے۔Wednesday, 19 December 2012
گلگت میں حالات معمول پر آنا شروع، پک اپ چلانے پر پابندی ختم
گلگت … گلگت میں 2
روز سے جاری کشیدگی کے بعد حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے ہیں، کاروباری
مراکز اور بازار کھل رہے ہیں جبکہ پک اپ چلانے پر عائد پابندی ہٹالی گئی
ہے۔ گلگت میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث تیسرے روز بھی موٹر
سائیکل چلانے پر پابندی ہے جبکہ پک اپ چلانے پر پابندی ہٹا دی گئی ہے۔
شاہراہ قراقرم کا گلگت راولپنڈی سیکشن ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
ہے اور حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ گلگت میں 3روز قبل فائرنگ کے
واقعات میں 2 افراد ہلاک اور 4زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد شہر کی صورتحال
کشیدہ تھی ۔
Labels:
Gilgit News
Monday, 2 April 2012
گلگت میں کشیدہ حالات کیوجہ سے کرفیو نافذ
گلگت: گلگت بلتستان میں ریلی پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار افراد کی رہائی
نہ ہونے کے باعث حالات کشیدہ، مختلف علاقوں میں فائرنگ سے چالیس کے قریب
افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ہڑتال کے باعث دکانیں اور مارکیٹیں
بند، نظام زندگی معطل ہوگیا اور عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے
مطابق پولیس نے ریلی پر فائرنگ کے الزام میں کچھ افراد کو گرفتار کیا تھا
جن کی رہائی نہ ہونے کے باعث علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ مشتعل افراد کی
جانب سے سڑکوں کو ٹائر جلا کر بلاک کر دیا گیا۔ واقعہ کے فوری بعد پولیس
اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی۔ فائرنگ کے
مختلف واقعات میں زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا
گیا جبکہ دوسری جانب پرتشدد واقعات اور کشیدگی کے باعث عوام گھروں میں
محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ انتظامیہ حالات کو کنٹرول کرنے کی کوششوں میں
مصروف ہے۔ گلگت بلتستان میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
Labels:
Gilgit News,
Gilgit News In urdu,
gilgit police
گلگت: فائرنگ اور دستی بم حملہ، 5 افراد ہلاک
گلگت: گلگت کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ اور دستی بم کے حملے میں پانچ
افراد ہلاک اور ستائیس زخمی ہوگئے جبکہ علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا
ہے۔ شہر کی مختلف سڑکوں کو ٹائر جلا کر بلاک کر دیا گیا ہے، لوگوں کا کہنا
ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکارسڑکوں سے
غائب ہیں اور مسلح افراد شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں
جس سے لوگوں میں سخت خوف و حراس پھیل گیا ہے اور نظام زندگی بری طرح مفلوج
ہے۔ اس دوران نامعلوم افراد نے اتحاد چوک پر دستی بم بھی پھینک دیا۔
فائرنگ، دستی بم اور پتھروں سے کئے گئے حملوں میں پانچ افراد ہلاک اور
ساتئیس زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور
لوگوں سے گھروں میں رہنے کا کہا جا رہا ہے تاہم کرفیو کے نفاذ کے باوجود
بعض جگہوں سے تاحال فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔
Labels:
Gilgit News,
Gilgit News In urdu,
gilgit police
Subscribe to:
Posts (Atom)




