Monday, 2 April 2012

گلگت: فائرنگ اور دستی بم حملہ، 5 افراد ہلاک

گلگت: گلگت کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ اور دستی بم کے حملے میں پانچ افراد ہلاک اور ستائیس زخمی ہوگئے جبکہ علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ شہر کی مختلف سڑکوں کو ٹائر جلا کر بلاک کر دیا گیا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکارسڑکوں سے غائب ہیں اور مسلح افراد شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں جس سے لوگوں میں سخت خوف و حراس پھیل گیا ہے اور نظام زندگی بری طرح مفلوج ہے۔ اس دوران نامعلوم افراد نے اتحاد چوک پر دستی بم بھی پھینک دیا۔ فائرنگ، دستی بم اور پتھروں سے کئے گئے حملوں میں پانچ افراد ہلاک اور ساتئیس زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور لوگوں سے گھروں میں رہنے کا کہا جا رہا ہے تاہم کرفیو کے نفاذ کے باوجود بعض جگہوں سے تاحال فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

0 comments:

Post a Comment