ہر تعلیمی ادا راہ کم ازکم پانچ مستحق بچوں کو مفت تعلیم دینے کا بیڑا ٹھائے- ملک نورید اعوا ن
نورید اعوان نےابتدا ئی مرحلے میں شہر کے 155 مستحق طلبا ء و طا لبات میں امدا دی چیک تقسیم کر دیے
تاجروں کے لیے 50 جنریٹروں،مسیحی قبرستان کے لیے چاردیوا ری کی تعمیر، 4عدد ایمبولینس سروس کا اعلان
ایبٹ
آباد:ممتاز سما جی و سیا سی شخصیت ملک نو رید اعوان نے اصلاح نوجوان فلاح
پاکستان تنظیم کے قیام کا با قا عدہ اعلان کر تے ہو ئے ابتدا ئی مرحلے میں
ضلع ایبٹ آباد کے 155 مستحق طلبا ء و طا لبات میں خطیر ما لیت کے امدا دی
چیک تقسیم کر دیے ہیں جبکہ شہر کے لیے چار عددمفت ایمبولینس سروس کے علا وہ
تا جروں کے لیے 50 جنریٹروں اور مسیحی برا دری کے قبر ستان کے لیے چار
دیوا ری کی تعمیر کی یقین دہا نی کرا ئیہے۔علا وہ ازیں ایم ایم اے
گروپ کے پلیٹ فارم سے بے رو زگارنو جوا نوں کے لیے ملا زمتوں کے اعلان سمیت
شہر کی تعمیر
و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیاہے۔اصلاح
نوجوان فلاح پاکستان کی افتتاحی تقریب اتوار کو ضلع کو نسل ہا ل میں منعقد
ہو ئی جس کے مہمان خصوصی ڈی سی او ایبٹ آباد سید امتیاز حسین شا ہ تھے
جبکہ اس موقع پرتنظیم کے چیئر مین ملک نو رید اعوان ،ڈی ایس پی ایلیٹ فورس
سعید خان ،خطیب ہزا رہ مو لا نا شفیق الرحمان ،اصلاح نوجوان فلاح پاکستا ن
کے وا ئس چیئر مین را جا عزت علی اور مرکزی جنرل سیکرٹری محمد شفیق کے علا
وہ کثیر تعداد میں نو جوا نوں ،طلبا ء و طا لبات اور خواتین نے بھی تقریب
میں شرکت کی۔قبل ازیں اپنے خطبہ استقبا لیہ میں وا ئس چیئر مین را جا عزت
علی نے تنظیم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈا لتے ہو ئے کہا کہ اصلاح نوجوان
فلاح پاکستان دکھی انسا نیت کے محرو میوں کے ازا لے کے لیے عمل میں لا ئی
گئی ہے جس کے لیے تمام سما جی تنظیموں کا تعا ون در کا رہے۔ان کا کہنا تھا
کہ تنظیم کا جھنڈا سبز،سفید اور نیلے رنگ پر مشتملہے۔سفید رنگ معا شرے میں
اصلاح اور بھا ئی چا رے کے فروغ کی نشا ندہی کر تا ہے جبکہ نیلے رنگ کا
مقصد اسلام کے سنہری اصو لوں پر عمل پیرا ہو نا اور خدمت انسا نیتہے۔
جھنڈے
میں نمایاں نیلا رنگ بھروسے اور تنظیم کی جا نب اشا رہ کر تا ہے اور انہی
امور کو مشعل را ہ بنا تے ہو ئے مستحق بچوں میں امدا دی رقوم کی تقسیم اور
صحت کی سہو لیات کی فراہمی کا عمل شروع کیا گیا ہے جس کے آنیوا لے دنوں میں
شہر کی ترقی و خوشحا لی پر دو رس اثرات مرتب ہوں گی۔تقریب سے خطاب کر تے
ہو ئے تنظیم کے چیئر مین ملک نو رید اعوان نے کہا کہ ان کی تنظیم کی پو ری
دنیا میں 75 شاخیں ہیں اور اب پاکستان کے دیگر علا قوں کی طرح ایبٹ آباد
میں بھی اس کی شاخ قائم کی گئی ہے تاکہ دکھی انسا نیت کی خدمت کا فریضہ
بطریق احسن سر انجام دیا جا سکی۔انہوں نے شہر کے تعلیمی ادا روں سے اپیل کی
کہ اگر ہر تعلیمی ادا راہ کم ازکم پانچ مستحق بچوں کو مفت تعلیم دینے کا
بیڑا ٹھائے تو اس کار خیر میں مزید حصہ ڈا لا جا سکتا ہے ۔ ملک نورید اعوا ن
نے غریب و نا دار بچوں کی امداد کا مشن جا ری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا
اور یقین دلا یا کہ وہ اپنی جا نب سے ہرممکن تعاون کا سلسلہ آئندہ بھی جا
ری رکھیںگے۔انہوں نے دریں اثنا ء مسیحی قبرستان کے لیے چا ر دیوا ری کی
تعمیر کا بھی اعلان کیا جس پر آئندہ دو روز میں با قا عدہ کام شروع ہو جا
ئے گا جبکہ کینٹ بازار کے حسیب روشن کے مطا لبے پر بڑھتی ہو ئی لوڈ شیڈنگ
کے پیش نظر شہر کے تا جروںکو 50 جنریٹر دینے کا وعدہ کیا۔نورید اعوان نے
مزید کہا کہ ایبٹ آباد میں مریضوں کو درپیش مشکلات کا احساس کر تے ہو ئے
انہوں نے چار عدد ایمبو لیسز بھی وقف کر دی ہیں اور شہر یوں کو یہ سروس مفت
مہیا کی جا ئے گی ۔چیئر مین اصلاح نو جوان فلاح پاکستان نے مئی میں ایم
ایم اے گرو پ کی جا نب سے بے رو زگار نو جوا نوں کو ملا زمتیں دینے کی یقین
دہا نی کرا تے ہو ئے کہا کہ یہ ملا زمتیں خالصتاََ میرٹ پر ہوں گی اور
عوام اس ضمن میں بلیو ایریا میں واقع آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔تقریب سے
خطیب ہزارہ مو لا نا شفیق الرحمان ،ڈی ایس پی ایلیٹ فورس سعید خان اور دیگر
نے بھی خطاب کیا جبکہ اختتامی لمحات میں 155 مستحق طلبا ء طا لبات میں
امدا دی چیک تقسیم کیے گئے
0 comments:
Post a Comment