ہری پور،ضلع ہریپور کے مختلف کیڈرز کے 371اساتذہ مردانہ 242اساتذہ زنانہ کی
سکیل نمبر سولہ میں پروموشن کا نوٹیفیکشن جاری ، ڈائریکٹر ایجوکیشن اور
انکی ٹیم سمیت ڈی او ایجوکیشن زنانہ و مردانہ ہریپور اور انکے سٹاف کو
پروموشن کا عمل مکمل کرنے پر خراج تحسین ، تفصیلات کے مطابق ضلع ہریپور کے
188سی ٹی اساتذہ کے مردانہ 104سٹی تی اساتذہ زنانہ ، ڈی ایم 52مردانہ ،
36زنانہ، پی ای ٹی 48مردانہ ، 28زنانہ ، اے ٹی 48مردانہ ، 37زنانہ ٹی ٹی
35مردانہ اور 37زنانہ اساتذہ کو سکیل نمبر سولہ میں پروموشن کا باضابطہ
نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے تنظیم اساتذہ کے رہنما شاہد محمود گوہر نے
صوبائی محکمہ تعلیم کے زمہ داران کی جانب سے پروموشن کے عمل کو ہنگامی
بنیادوں پر مکمل کرنا احسن اقدام قرار دیا ہے نئے پروموشن پانے والے اساتذہ
کو ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولوں میں ہی ایڈجسمنٹ کیا جائے گا جبکہ مڈل
سکولوں میں پروموشن پانے والے اساتذہ کو قریب ترین ہائی ہائیر سکینڈری
سکولوں میں ایڈجسمنٹ کیا جائے گا ضلع ہریپور کے 510پی ایس ٹی اساتذہ کو
سکیل نمبر 15اور پی ایس ٹی 559اساتذہ کو سکیل نمبر 14میں پروموشن کا
نوٹیفیکشن اگلے چند روز میں جاری کر دیا جائے گا ، اور قاری اساتذہ کی
پروموشن کو نوٹیفیکشن بھی فروری کے آخر تک جاری ہو گا ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment