Sunday 12 February 2012

وزير اعظم پر توہين عدالت کيس ميں فرد جرم عائد کر دي گئي

اسلام آباد…وزير اعظم کے خلاف توہين عدالت کيس ميں فردجرم عائد کردي گئي ہے. وزير اعظم کو روسٹرم ميں کھڑا کر کے دو صفحات پر مشتمل فرد جرم پڑھ کر سنائي گئي. اين آور او فيصلے کے پيرا گراف 178پر عمل نہ کرنے پر فرد جرم عائد کي گئي. وزيراعظم گيلاني پاکستان کے پہلے چيف ايگزيکٹيو ہيں جن پر فرد جرم عائد کي گئي. سات رکني بينچ کے سربراہ جسٹس ناصر الملک نے فرد جرم پڑھ کر سنائي جس پر تمام ججز نے باري باري دستخط کئے ہيں. وزيراعظم نے اپنے خلاف فرد جرم کي تحرير پڑھي اور اعتزاز احسن انہيں سمجھاتے رہے. عدالت نے وزير اعظم سے استفسار کيا کہ ”کيا آپ نے خود پر فرد جرم سمجھ کر پڑھ لي“، وزير اعظم نے جواب ديا کہ ”جي ہاں فرد جرم پڑھ لي ہے“. عدالت نے اس کے بعد اٹارني جنرل کو وزير اعظم کے ٹرائل کا استغاثہ بننے کا کہہ ديا. وزير اعظم نے صحت جرم سے انکار کر ديا ہے

0 comments:

Post a Comment