Wednesday 29 February 2012

گلگت اور ہنزہ نگر ميں صورتحال بدستور کشيدہ

گلگت… کوہستان ميں دہشت گردوں کے ہاتھوں 16افراد کي ہلاکت کے بعد گلگت اور ہنزہ نگر ميں صورتحال کشيدہ ہے.جاں بحق ہونے والے 11افراد کي شناخت ہوگئي ہے جن کي نماز جنازہ آج ادا کي جائيگي. کشيدگي کي وجہ سے کرفيو کا سماں ہے.لوگ گھروں تک محدود ہيں ،سڑکوں پر ٹريفک نہ ہونے کے برابر ہے.جاں بحق ہونے والے 16افراد کي لاشوں کو ہيلي کاپٹرز کے ذريعے گلگت منتقل کيے جانے کے بعد ڈسٹرکٹ ہيڈکواٹر اسپتال ميں تمام لاشوں کا پوسٹ مارٹم کياگيا.اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان ميں11لاشوں کي شناخت ہوگئي ہے.جن ميں سے 3کا تعلق استور سے،ايک کا پاراچنار سے،ايک کا گلگت کے علاقے شروٹ سے،6کا تعلق ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں سے ہے.شناخت ہونے والي لاشيں آج مرکزي انجمن اماميہ کے سپرد کي جائيں گي.جس کے بعدان کي اجتماعي نماز جنازہ اماميہ جامع مسجد ميں ادا کي جائيگي جس کے بعد ميتوں کو ان کے آبائي علاقوں ميں روانہ کرديا جائيگا.

0 comments:

Post a Comment