Monday 5 March 2012

ايبٹ آباد ميں گيس پائپ لائن پھٹنے سے دھماکا،2افراد جاں بحق

ايبٹ آباد … ايبٹ آباد کي کاغان کالوني کے مکان ميں گيس پائپ لائن پھٹنے سے دھماکے ميں ايک بچي اور اس کا والدجاں بحق اوردو خواتين زخمي ہوگئے. پوليس کے مطابق علي الصبح کاغان کالوني ميں عاشق نامي شخص کے گھرکي بالائي منزل ميں زور دار دھماکا ہوا جس سے کمرے ميں سوئے ہوئے رشيد اوراس کي دوسالہ بيٹي شمائلہ موقع پر جاں بحق جبکہ فہميدہ اور خالدہ نامي دوخواتين زخمي ہوگئيں ،زخمي خواتين کو فوري طور پر ايوب ميڈيکل کمپليکس منتقل کرديا گيا ہے، دھماکا گيس پائپ لائن پھٹنے سے بتايا جاتا ہے تاہم پوليس دھماکے کے بارے ميں مزيد تحقيقات کررہي ہے.

0 comments:

Post a Comment