Tuesday, 18 October 2011

اسامہ تحقیقاتی کمیشن کی الکویتی کی بیوی سے پوچھ گچھ

ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق تحقیقاتی کمیشن نے ابواحمد الکویتی کی بیوی سے تفصیلی پوچھ گچھ کی ہے۔  پریس ریلیز کے مطابق ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس  جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں کابینہ ڈویژن میں منعقد ہوا جس میں کمیشن کے دوسرے ارکان سابق  آئی جی عباس خان، اشرف جہانگیر قاضی اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد بھی شریک ہوئے ۔ کمیشن نے یکم اوردو مئی 2011ء کی رات ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن کے دوران زخمی  ہونے والے ابواحمد الکویتی کی بیوی کا مفصل انٹرویو کیا، کمیشن کا اگلا اجلاس منگل کو دوبارہ ہوگا  اور ڈی جی جائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر چکلالہ راولپنڈی  اے سی اے ایس آپریشنز ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد اور ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ جی ایچ کیو راولپنڈی کے بیانات ریکارڈ کرے گا۔

0 comments:

Post a Comment