Thursday, 28 March 2013

صوبہ ہزارہ کے حصول میں غیرت سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے انجنئیر سلطان خان ۔ فدا حسین

ایبٹ آباد: ہزارہ کے غیرت مند اور غیور عوام آئندہ عام انتخابات میں فرسودہ نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اگر عوام نے اس مرتبہ بھی نظام کی تبدیلی کے لئے جہاد نہ کیا تو پھر برائی ہمارے گھروں کی دیواریں پھلانگ کر ہمارے اندر داخل ہو جائے گی اٹک پار کے پیرو کاروں نے جو ہزارہ میں بستے ہیں ان کالی بھیڑوں نے ہماری عزت کو غیروں کے آگے فروخت کر دیا اٹک پار والوں نے ہم سے ہمارا وجود چھین لیا اور ہمیں مجبورکر دیا ہے کہ ہم اپنے وجود اور اپنی غیرت کی شناخت کیلئے اٹھ کھڑے ہوں ان خیالات کا اظہار تحریک صوبہ ہزارہ کے رہنما انجنئیر سلطان خان اور سیکرٹری جنرل فدا حسین اور حافظ عبدلاسلام نے دھمتوڑمیں ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کے حصول میں غیرت سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے کوئی بھی غیرتمند اور باشعور ہزارہ وال اپنے وجود کی نفی برداشت نہیں کر سکتا ہمارے وجود کی بقاء کے لئے صوبہ ہزارہ ضروری ہے اور ہزارہ وال قوم متحد ہو کر اپنے حقوق کی جنگ لڑے گی اس موقع پر علاقے کے عمائدین نے انجنیئر سلطان خان سے اپیل کی کہ وہ پی کے 44 سے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا باقائدہ اعلان کریں اور ہزارہ وال قوم کو بھنور سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر عمائدین علاقہ نے کہا ہے کہ ہزارہ وال قوم ن لیگ اور پی پی یا کسی دوسری جماعت سے صوبہ ہزارہ کی خیرات نہیں لیں گے کیونکہ ہزارہ وال قوم کی غیرت اور آئندہ آنے والی نسلوں کی بقاء کا امتخاں ہے انہوں نے کہا کہ گذشتہ پیسٹھ سالوں کی روایات کو بدلنے کا وقت آ گیا ہے اور تحریک صوبہ ہزارہ آئندہ عام انتخابات میں سابقہ محرومیوں کا حساب لے گی ۔

0 comments:

Post a Comment