کراچی…پاکستان کے
جنوبی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،جس کے نتیجہ
میں2افراد جاں بحق ہو گئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے
کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی۔ شام 4 بج کر29 منٹ پر محسوس کئے جانے والے زلزلے
کے جھٹکوں کا مرکز زیر زمین 23کلو میٹر گہرائی میں بلوچستان کے علاقے
دالبندین سے145 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔زلزلے سے خوفزدہ لوگ ورد کرتے ہو
ئے دفاتر اور گھروں سے باہر آگئے۔ جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے
گئے ان میں کراچی،حیدر آباد ،لاڑکانہ ،سکھر،نواب شاہ، ٹھٹھہ، خیرپور ،
ٹنڈو محمد خان،پڈعیدن،ہنگورجہ، رسول آبادجبکہ بلوچستان کے علاقے تربت
،گوادر ،کوئٹہ ،سبی ،دالبندین،مستونگ،قلات،سوراب،پنجگور،جعفر آباد اور نصیر
آبادخضداراوراس سے ملحقہ علاقے شامل ہیں ۔ امریکی جیو لوجکل سروے کے مطابق
زلزلے کی شدت 7.8 تھی، جبکہ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس بھی آئے جس کی شدت
5.9تھی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آواران کے مطابق آواران کے علاقے لباج میں
زلزلے کے جھٹکوں سے کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور متعدد مکانات منہدم
ہو گئے ہیں، منہدم مکانات سے2افراد کی لاشیں او ر 8زخمیوں کو نکال کر طبی
امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ
ہے،علاقے میں امدادی کاروئیاں جا ری ہیں۔ آواران میں مواصلاتی نظام مکمل
طور پر تباہ ہو چکا ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment