پشاور…ڈرون حملوں
کے خلاف تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کا پشاورمیں دھرناجاری ہے جہاں
مختلف راہنماؤں نے دھرنے میں شریک شرکاء سے خطاب کیا ۔اس موقع عمران خان نے
اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ڈرون حملوں کے معاملے پر ہماری حکومت جاتی ہے تو
جائے مگرہم اپنے اصولوں پرقائم رہیں گے،تحریک انصاف کی حکومت شہید ہونے
نہیں، غازی بننے جارہی ہے۔خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت ہے، اس صوبے سے
نیٹو سپلائی گذرنے نہیں دیں گے۔عمران خان نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہو ئے
کہ میاں صاحب لیڈر بننے کاوقت آگیا ہے ، قدم بڑھائیں قوم آپ کے ساتھ ہے
۔پشاور ہائیکورٹ ڈرون حملوں کو جنگی جرائم قرار دے چکی ہے، لیکن اوباما کے
سامنے پڑھی گئی پرچیوں میں ڈرون کا کوئی ذکر نہیں تھا۔امن مذاکرات ہونے لگے
تو امریکا نے ڈرون حملہ کردیا،آپ کو اس صورت حال پر دو ٹوک رویہ اپنان چا
ہیئے۔عمران خان نے مزید کہا کہ چند سو القاعدہ ارکان کے تعاقب میں ہزاروں
پاکستانیوں کو مارا گیا، بے گناہ پاکستانیوں کو پکڑ کر امریکا کے حوالے
کردیا گیا، نائن الیون میں پاکستان ملوث نہیں، تو پھر ہمیں اس کی سزا کیوں
دی جا رہی ہے۔میں میاں صاحب سے کہتا ہوں کہ لیڈر بننے کا ، وقت آگیا ہے،
قدم اٹھائیں، قوم آپ کے ساتھ ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment