Saturday 12 May 2012

مانسہرہ: مسافر بس کھائی میں جاگری، 4 جاں بحق

مانسہرہ: مانسہرہ میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے چار افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے بٹگرام جانیوالی مسافر بس گاندھیاں کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث الٹ کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں چار مسافر جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو گہری کھائی سے اہل علاقہ اور پولیس نے ریسکیو کارروائی کر کے نکالنے کے بعد کنگ شاہ عبداللہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ متعدد معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال میں فارغ کر دیا گیا۔

0 comments:

Post a Comment