Tuesday 29 May 2012

مانسہرہ:فريقين ميں جھگڑا،فائرنگ سے تين بھائي اور مطلوب ملزم ہلاک

مانسہرہ ... مانسہرہ ميں تنازعہ حل کرنے کے لئے بات چيت کے دوران فريقين نے ايک دوسرے پر فائرنگ کردي،،فائرنگ سے تين بھائي اور دہشت گردي کي وارداتوں ميں مطلوب ارشد طالبان ہلاک اور دو افراد زخمي ہوگئے.پوليس کے مطابق علاقہ بيدڑا ميں دو فريقين ميں گاڑي کي لين دين کا تنازعہ چل رہاتھا.جسے حل کرانے کے لئے ايک فريق مشتاق کے گھر ميں مذاکرات کئے جارہے تھے.فريقين ميں ارشد عرف طالبان بھي شامل تھا جو مانسہرہ ميں مختلف اين جي اوز کے دفاتر پر حملوں اور دہشت گردي کي ديگر کارروائيوں ميں پوليس کو مطلوب تھا.اس دوران فريقين ميں جھگڑا ہوگيا اور دونوں نے ايک دوسرے پر فائرنگ کردي.جس کے نتيجے ميں تين بھائي مشتاق،اشتياق ، جمشيد اور ارشد طالبان موقع پر جاں بحق اور 2 افراد زخمي ہوگئے.زخميوں کوڈسٹرکٹ ہيڈ کوارٹر اسپتال منتقل کياگيا.

0 comments:

Post a Comment