Sunday 26 January 2014

بیرون ملک فرار ملزمان کے ریڈوارنٹ جاری کرائیں گے، شاہد حیات

کراچی…کراچی پولیس چیف شاہد حیات نے جیونیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کا کام قربانیوں سے ہو کرگزرتا ہے۔ یونیفارم پہنی ہے حوصلہ نہیں ہاریں گے۔ان کا کہنا تھا جب تک آخری مجرم نہیں پکڑلیتے یہ جہاد جاری رہے گا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیا ت نے کہا کہ ہم جرائم پیشہ افراد کے پیچھے جاتے ہیں کبھی وہ ہمارے پیچھے آتے ہیں ، کبھی وہ کامیاب اور کبھی ہم کامیاب ہوجاتے ہیں دہشت گرد حملوں سے پولیس کے حوصلے اور قوت ارادری پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ شاہد حیات نے کہا کہ یونیفارم پہنی ہے ہمارا کام ہی قربانیوں سے ہوکر گزرتا ہے جب تک آخری مجرم کو نہیں پکڑ لیتے یہ ہمارا جہاد ہے کرتے رہیں گے۔کراچی پولیس چیف نے بتایا کہ لانڈھی واقع کے بعد 90 کے قریب لوگوں کو حراست میں لیا ہے جن سے تفتیش کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیرول پر ملک سے باہر جانے والوں کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ شاہد حیات نے بتایا کہ بلٹ پروف جیکٹس کی خریداری کا مرحلہ جاری ہے۔آرمی کے 500 ریٹائرڈ افسران نے پولیس جوائن کرلی ہے مزید 600جوائن کریں گے جبکہ اینٹی انکروچمنٹ سیل کے لئے وزیر اعلی سندھ نے 400 اہلکاروں کی منظوری دے دی ہے ۔

0 comments:

Post a Comment