ایبٹ آباد ( ایبٹ نیوز) ایبٹ آباد کے علا قے نکہ پا نی ما نگل میں
دہشتگردی کے مقدمے میں مطلوب قاری ثا قب کی مو جو دگی کی اطلا ع پر پو لیس
نے رات ایک بجے چھا پہ ما را۔ملزمان نے پو لیس پا رٹی کو دیکھتے ہی فا ئرنگ
کر دی جس کے نتیجے میں ایس پی ہیڈ کوارٹر فیصل بختیار اور ڈی ایس پی سر کل
میر پور حافظ جانس زخمی ہو گئے۔کا رروا ئی کے دوران گھر سے اعجاز نا می
شخص کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا جبکہ قا ری ثاقب فائرنگ کر تا ہوا
فرار ہو گیا۔پو لیس کے مطا بق فرار ہو تے وقت قا ری ثا قب سے ایک تھیلا گرا
جس میں سے چار ہینڈ گرینیڈ بر آمد ہو ئے۔ایبٹ آباد کے نواحی علاقوں دھمتوڑ
اور مانگل میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے وا لے افراد کے ٹھکا نے مو
جود ہو نے کی اطلاعات پر پولیس کا آپریشن گذشتہ تین دن سے جا ری ہے۔ شہر و
گرد نواح میں خوف ہراس پھیل گیا شہری پریشان ہو گئے پولیس نے منگل کی شب سے
دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے جس میں اب تک تین افراد
کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے ان مبینہ دہشت گردوں سے خودکش جیکٹوں
راکٹ لانچروں دستی بموں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کیا گیا ہے
۔گرفتار ملزمان میں اشرف اور فاروق کو منگل کی شب مانگل اور دھمتوڑ سے
گرفتار کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ شب کو مانگل میں آپریشن کے نتیجہ میں صرف ایک
شخص اعجاز گرفتار ہو سکا ہے منگل سے جمعرات تک ہونے والے آپریشنوں میں
پولیس کے نو جوان زخمی ہو چکے ہیں جن میں منگل کے روز دھمتوڑ میں دہشت
گردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او فداء خان زخمی ہو ئے ہیں ۔جمعرات کو اس حوا
لے سے ایبٹ آبد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے ایس پی فیصل
مختار اور ڈی ایس پی حافظ جانس نے بتا یا کہ نکہ پانی میں گھر پر چھا پہ
قاری ثاقب کی مو جود گی کی اطلاع پر ما را گیا مگر وہ موقع سے فرار ہو
گیا۔پو لیس کے مطا بق گرفتار ہو نے وا لے اعجاز کے خلاف مختلف دفعات کے تحت
مقدمات درج کیے گئے ہیں۔شتہ روز ہونے والے آپریشن میں ایس پی فیصل مختار
،ڈی ایس پی حافظ جانس ،سب انسپکٹر عبدالقیوم سمیت حساس ادارے کے اہلکار بھی
شامل ہیں جن کو طبی امداد کیلئے کمپلیکس اور سی ایم ایچ منتقل کیا گیا
جہاں سے تمام کو طبی امداد دیکر فارغ کر دیا گیا ہے ۔ ۔پولیس نے بہت سے
حقائق کو پوشیدہ رکھا ہوا ہے جن کی معلومات میڈیا کو رپورٹنگ کے دوران مل
رہی ہے شہر اور گرد و نواح سے درجن سے زائد افراد لا پتہ ہو چکے ہیں جن کو
گھروں سے سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد ساتھ لے گئے ۔پولیس حافظ ثاقب کو دہشت
گردوں کا ماسٹر مائنڈ قرار دے رہی ہے ۔حافظ ثاقب منگل کو دھمتوڑ اور
جمعرات کو مانگل سے پولیس کی بھاری کا حصار توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو
چکا ہے ۔دہشت گردوں کا پولیس حصار توڑ کر دو بار فرار ہونا پولیس کیلئے
لحمہ فکریہ اور شہریوں کی جان و مال کیلئے بڑا خطرہ بن چکا ہے ۔گزشتہ روز
پریس کلب ایبٹ آباد میں ایس پی فیصل مختار اور ڈی ایس پی حافظ جانس نے
مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے جس میں انہوں نے جمعرات کے روز مانگل میں ہونے
والے آپریشن سے متعلق میڈیا کو اگاہ کیا مگر جو سوالات میڈیا نے دوران پریس
کانفرنس اٹھائے ان سوالوں کے ٹھوس جوابات نہیں مل سکے ہیں ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment