Sunday, 5 January 2014

حکومت جن لوگوں سے مذاکرات کرنے جارہی ہے وہ وطن، اسلام اور انسان دشمن لوگ ہیں, سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین

مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور سنی اتحاد کونسل پاکستان کے تحت قومی امن کنونشن بیاد
شہدائے پاکستان کاانعقاد کیا گیا۔ سنی و شیعہ علما کے علاوہ عیسائی، سکھ اور ہندو برادری کے نمائندہ وفود بھی پروگرام میں شرکت کی۔ آل ہندو رائٹس موومنٹ کے ہارون سرب دیال، سکھ برادری کے نمائندہ سردار چربجیت سنکھ ساگر، اشوک چند اور پشاور کی عیسائی برادری کے نمائندہ اعجاز پادری نے بھی شرکت کی۔ یاد رہے کہ قومی امن کنونشن کا انعقاد کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہونا تھا لیکن انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے بعد پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے ڈی چوک پر منعقد ہوا۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ حکومت جن لوگوں سے مذاکرات کرنے جارہی ہے وہ وطن، اسلام اور انسان دشمن لوگ ہیں۔ جنہوں نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں جنہوں نے مساجد میں امام بارگاہوں میں بازاروں میں معصوم بچوں کو شہید کیا ہے۔ جنہوں نے غیرمسلم ہم وطنوں کی عبادت گاہوں کو مسمار کیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے رہنما صاحبزادہ حامد رضا نے قومی امن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں طالبان سے حکومتی مذاکرات کسی صورت بھی منظور نہیں ہیں۔ 

0 comments:

Post a Comment