کوئٹہ…ضلع آواران
میں زلزلے کے بعد مکانات کے ملبے تلے دبی مزید 8 لاشیں نکال لی گئیں، جس
کے بعد آوارن میں ہلاکتوں کی تعداد10ہوگئی ۔۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق
زلزلے کے بعد ضلع آواران میں کئی کچے مکانات کونقصان پہنچا ہے، زلزلے سے
مواصلاتی نظام شدیدمتاثر ہوا ۔ علاقے میں ریسکیو ٹیمیں امدادی کام میں
مصروف ہیں۔زلزلے سے گرنے والے مکانات میں مزید افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
ڈپٹی کمشنر گوادر کے مطابق گوادر کی تحصیل پسنی میں زلزلے سے کچے مکانات
گرنے کی اطلاع ہے۔ ادھر مستونگ، قلات، سوراب، پنجگور، جعفر آباد اور نصیر
آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
Tuesday, 24 September 2013
جنوبی پاکستان میں7.7 شدت کازلزلہ،2جاں بحق،متعدد مکانات منہدم
کراچی…پاکستان کے
جنوبی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،جس کے نتیجہ
میں2افراد جاں بحق ہو گئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے
کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی۔ شام 4 بج کر29 منٹ پر محسوس کئے جانے والے زلزلے
کے جھٹکوں کا مرکز زیر زمین 23کلو میٹر گہرائی میں بلوچستان کے علاقے
دالبندین سے145 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔زلزلے سے خوفزدہ لوگ ورد کرتے ہو
ئے دفاتر اور گھروں سے باہر آگئے۔ جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے
گئے ان میں کراچی،حیدر آباد ،لاڑکانہ ،سکھر،نواب شاہ، ٹھٹھہ، خیرپور ،
ٹنڈو محمد خان،پڈعیدن،ہنگورجہ، رسول آبادجبکہ بلوچستان کے علاقے تربت
،گوادر ،کوئٹہ ،سبی ،دالبندین،مستونگ،قلات،سوراب،پنجگور،جعفر آباد اور نصیر
آبادخضداراوراس سے ملحقہ علاقے شامل ہیں ۔ امریکی جیو لوجکل سروے کے مطابق
زلزلے کی شدت 7.8 تھی، جبکہ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس بھی آئے جس کی شدت
5.9تھی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آواران کے مطابق آواران کے علاقے لباج میں
زلزلے کے جھٹکوں سے کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور متعدد مکانات منہدم
ہو گئے ہیں، منہدم مکانات سے2افراد کی لاشیں او ر 8زخمیوں کو نکال کر طبی
امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ
ہے،علاقے میں امدادی کاروئیاں جا ری ہیں۔ آواران میں مواصلاتی نظام مکمل
طور پر تباہ ہو چکا ہے۔
حکومت بلوچستان نے آواران میں ایمرجنسی نافذ کر دی
کوئٹہ…وزیر اعلیٰ
بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی
کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہو ئے ضلع آواران میں ایمرجنسی نافذ کر
دی ہے۔زلزلے سے متاثر ہونے والے ضلع آواران کا علاقہ لباج سب سے زیادہ
متاثر ہوا ہے اور متعدد مکانات گر گئے ہیں جس میں دب کر2افراد جاں بحق
اور8افراد زخمی ہو گئے جبکہ مزید لوگوں کے ملبے تلے دب جانے کا خدشہ ہے جس
سے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
Labels:
Abbottabad News,
Hazara News
آواران :زلزلے سے مکانات تلے دب کر دو افراد ہلاک
کوئٹہ…ضلع آواران
میں کچے مکانات گر نے سے ملبے تلے دب کر دو افراد ہلاک ہوگئے۔ ایڈیشنل
ڈپٹی کمشنر کے مطابق زلزلے کے بعد ضلع آواران میں کئی کچے مکانات کونقصان
پہنچا ہے، ایک مکان کے ملبے سے دو لاشیں نکالی گئیں ہیں جبکہ مواصلاتی نظام
شدیدمتاثر ہوا ۔ علاقے میں ریسکیو ٹیمیں امدادی کام میں مصروف ہیں۔زلزلے
سے گرنے والے مکانات میں مزید افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر گوادر
کے مطابق گوادر کی تحصیل پسنی میں زلزلے سے کچے مکانات گرنے کی اطلاع ہے۔
ادھر مستونگ، قلات، سوراب، پنجگور، جعفر آباد اور نصیر آباد میں بھی زلزلے
کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
Labels:
Abbottabad News,
Hazara News
Sunday, 22 September 2013
پشاور میں کوہاٹی گیٹ کے سامنے گرجا گھر میں خودکش دھماکھ, 50 ہلاک 70زخمی.
پشاور…پشاور میں
کوہاٹی گیٹ کے سامنے گرجا گھر میں خودکش دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد50تک
پہنچ گئی ہے،70زخمیوں میں اب کئی افراد کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں میں
مزید اضافے کا خدشہ ہے۔صدر،وزیر اعظم سمیت سیاسی اور ،مذہبی راہنماؤں نے
واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔خود کش دھماکے کے خلاف کونسل برائے
عالمی مذاہب کی جانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے،کونسل برائے عالمی
مذاہب کے مطابق تمام مشنری اسکول اورکالج 3 دن بند رہیں گے۔کمشنر پشاور
صاحب زادہ انیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہو ئے کہا ہے کہ جاں بحق افراد
میں 4 بچے اور 4 خواتین بھی شامل ہیں،پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں25سے
زائد لاشیں لائی گئی ہیں جبکہ دیگر لاشیں دیگر اسپتالوں میں بھی منتقل کی
گئیں۔کمشنر پشاور کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب لوگ گرجا گھرسے باہرنکلے
تھے، ملنے والے شواہد سے حملہ خودکش معلوم ہوتا ہے،خودکش حملہ آورکے جسمانی
اعضاء تحقیقاتی ٹیموں نے قبضے میں لے لئے ہیں جبکہ مزید شواہد کے لئے بم
ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی جگہ پر شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے۔چرچ میں
دھماکا ایک قومی سانحہ ہے ،ایس پی سٹی پولیس کا دھماکے کے حوالے سے کہنا ہے
کہ عینی شاہدین کے مطابق2 دھماکے ہوئے ،مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ،دھماکے
میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوا جسے تشویش ناک حالت
میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ایس پی سٹی پولیس نے لوگوں سے اپیل ہے کہ
دھماکے کی جگہ خالی کردیں۔پاکستان چرچ پشاور کے قدیم ترین گرجا گھروں میں
سے ایک ہے اور اتوار کے روز بڑی تعداد میں مسیحی برادری عبادت کیلئے گرجا
گھرآتی ہے، جن کی تعداد سیکڑوں میں بتائی جارہی ہے۔
Wednesday, 7 August 2013
امریکااوراسرائیل اورکچھ مسلم ممالک شام میں حکومت بدلناچاہتے ہیں،فضل الرحمن
اسلام آ باد: جے یوآئی کے
سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ ہم شام میںحکومت بدلنے کے لیے امریکا،
اسرائیل اوران کے دیگراتحادیوں کی ایماپر لڑی جانے والی پراکسی جنگ کی
حمایت نہیں کرسکتے۔
ترجمان جان اچکزئی کی جانب سے جاری پریس ریلیزکے مطابق مولانافضل الرحمن
نے کہاکہ امریکااورکچھ مسلم ممالک حکومت بدلنے کے لیے شام میں پراکسی جنگ
کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف روس اورچین ایران کے ساتھ مل کرامریکااوراتحادیوں
کے خلاف بشارالاسد حکومت کوقائم رکھنے پرتلے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ امریکا مشرق وسطیٰ میںاپنے مفٖادات کے لیے بین الاقوامی
اصولوں کے خلاف بشارالاسدحکومت کوبدلنا چاہتاہے۔ پراکسی وارکو فرقہ واریت
کی جنگ بنانے کے لیے سازشیں کی جارہی ہیں اور اس سلسلے میں مقدس مقامات
کوبھی حملوں کا نشانہ بنایاجا رہاہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انھوں
نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ ان سازشوں سے باخبررہیں اوراپنی صفوں
میں اتحادبرقرار رکھیں۔
Monday, 5 August 2013
Sunday, 21 July 2013
پاکستانی وزیراعظم بےغیرت دشتگردوں کا سربراہ سعودی عرب کا پٹھو ہے: مولانا اعجاز بہشتی
مولانا اعجاز بہشتی نے خطاب کرتےہوئے کہا کےہمارا وزیراعظم سے کوئی مطالبہ نہیں کیونکہ مطالبہ اس سے کیا جاتا ہے جو غیرت
مند ہو لیکن پاکستان کا وزیراعظم بےغیرت ہے اور دہشتگردوں کا سربراہ ہے اور
اسکی سربراہی میں دہشتگرد جا رہے ہیں انہوں نے پاکستان کی افواج پر بھی
تنقید کی اور کہا کے جب انکو پتا ہے کے دہشتگردوں کےاڈے پنجاب میں بھی ہے
تو وہ کاروائی کیوں نہیں کرتے
انہوں نےکہا کے جو وزیراعظم خود ڈاکو ہو اس سے انصاف کی کیا توقع رکھیں
Labels:
Abbottabad News,
Hazara News
ہماری استقامت اور طاقت کا سرچشمہ کچھ اور – یعنی عشقِ خدا، عشقِ رسول (ص) اور کربلا-- ہے۔ قائد حزب اللہ
اربعینِ
امام حسین علیہ السلام کے جلوسِ عزا سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اللہ سید
حسن نصراللہ نے فرمایا کہ ہم پوری دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں جو یہ سمجھتا
ہے کہ ہمارے اوپر کسی بھی قسم کی کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ
ٹھیک ہے، یہ بتائیں کہ 1985 میں حزب اللہ کے پاس کیا اسلحہ، اوزار اور
تعداد تھی؟ لیکن اس سب کے باوجود حزب اللہ نے خطے کی سب سے مضبوط فوج
اسرائیل کو شکست سے دوچار کیا۔ 2000 میں میں حزب اللہ کے پاس کیا اسلحہ،
اوزار اور تعداد تھی؟ لیکن اس کے باوجود حزب اللہ نے اسرائیل کو شکست دی۔
اور پھر 2006 میں، یہ درست ہے کہ اسباب پہلے سے زیادہ تھے لیکن وہ اسرائیل
کے فوجی اسباب سے قابلِ مقائسہ نہیں تھے، لیکن ا سکے باوجود اسرائیل کو
شکست ہوئی۔ تم غلطی کرتے ہو جب تم ہماری طاقت کا اندازہ اسلحہ، تعداد اور
میزائلوں سے لگاتے ہو۔ بے شک ہماری اصل طاقت ہمارے ایمان، ارادے ، عزم
ہمارے خداوند تعالیٰ سے عشق، رسول اکرم ﷺ سے عشق اور امام حسین علیہ السلام
سے عشق میں پوشیدہ ہے اور ہمارے اس ارادے میں پوشیدہ ہے کہ ہم نے ایک
باعزت زندگی گزارنی ہے۔۔۔
انہوں نے مزید فرمایا
کہ میں اپنے دشمنوں، دوستوں اور ان سب لوگوں کو جو ہم سے محبت کرتے ہیں
اور ہمارے بارے میں فکر مند رہتے ہیں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مزاحمتِ اسلامی
کے بارے میں خوفزدہ نہ ہوں کیوں کہ ہماری استقامت اور طاقت کا سرچشمہ کچھ
اور – یعنی عشقِ خدا، عشقِ رسول (ص) اور کربلا-- ہے۔
اربعینِ امام
حسین علیہ السلام کے جلوسِ عزا سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اللہ سید حسن
نصراللہ نے فرمایا کہ ہم پوری دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں جو یہ سمجھتا ہے
کہ ہمارے اوپر کسی بھی قسم کی کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ
ٹھیک ہے، یہ بتائیں کہ 1985 میں حزب اللہ کے پاس کیا اسلحہ، اوزار اور
تعداد تھی؟ لیکن اس سب کے باوجود حزب اللہ نے خطے کی سب سے مضبوط فوج
اسرائیل کو شکست سے دوچار کیا۔ 2000 میں میں حزب اللہ کے پاس کیا اسلحہ،
اوزار اور تعداد تھی؟ لیکن اس کے باوجود حزب اللہ نے اسرائیل کو شکست دی۔
اور پھر 2006 میں، یہ درست ہے کہ اسباب پہلے سے زیادہ تھے لیکن وہ اسرائیل
کے فوجی اسباب سے قابلِ مقائسہ نہیں تھے، لیکن ا سکے باوجود اسرائیل کو
شکست ہوئی۔ تم غلطی کرتے ہو جب تم ہماری طاقت کا اندازہ اسلحہ، تعداد اور
میزائلوں سے لگاتے ہو۔ بے شک ہماری اصل طاقت ہمارے ایمان، ارادے ، عزم
ہمارے خداوند تعالیٰ سے عشق، رسول اکرم ﷺ سے عشق اور امام حسین علیہ السلام
سے عشق میں پوشیدہ ہے اور ہمارے اس ارادے میں پوشیدہ ہے کہ ہم نے ایک
باعزت زندگی گزارنی ہے۔۔۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ میں اپنے
دشمنوں، دوستوں اور ان سب لوگوں کو جو ہم سے محبت کرتے ہیں اور ہمارے بارے
میں فکر مند رہتے ہیں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مزاحمتِ اسلامی کے بارے میں
خوفزدہ نہ ہوں کیوں کہ ہماری استقامت اور طاقت کا سرچشمہ کچھ اور – یعنی
عشقِ خدا، عشقِ رسول (ص) اور کربلا-- ہے۔
Labels:
Abbottabad News,
Daily hazara News In Urdu
مزارات صحابہ اور مزارات اولیاء کے تحفظ کیلئے آخری سانس تک جدوجہد کریں گے: اعجاز قادری
پاکستان
سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری مدظلہ نے کہا ہے کہ مزارات
صحابہ اور مزارات اولیاء کے تحفظ کیلئے آخری سانس تک جدوجہد کریں گے۔ حضرت
بی بی سیدہ زینب ﴿س﴾ کا روضہ مبارک ہماری عقیدتوں کا محور ہے ہم اس کے تحفظ
کیلئے خون کا آخری قطرہ تک نچھاور کر دینگے۔ حضرت بی بی سیدہ زینب ﴿س﴾ کے
مزار کو نشانہ بنانے والے جان لیں کہ یہ 13ویں صدی نہیں پندرویں صدی ہے وہ
وقت گذر گیا جب جنت البقیع میں اہل بیت اطہار ﴿ع﴾ و صحابہ کرام ﴿رض﴾ کے
مزارات کو بلڈوزر چلا کر شہید کر دیا تھا۔ عوام اہلسنت اہل بیت اطہار ﴿ع﴾ و
صحابہ کرام ﴿رض﴾ کے مزارات کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔ ان مزارت کی طرف اٹھنے
والی ہر ناپاک انگلی کاٹ دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شام کے
شہر دمشق میں حضرت بی بی سیدہ زینب ﴿س﴾ کے روضہ اقدس پر شامی باغی دہشت
گردوں کے ہاتھوں راکٹ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔
ثروت
اعجاز قادری نے کہا کہ ملک بھر کی سنی عوام دشمنان اہل بیت ﴿ع﴾ کی ناپاک
جسارت کے خلاف اپنے بھرپور جذبات کا اظہار کرکے یزیدی ٹولے کو یہ باور کرا
دیں کہ میدان کربلا سے امام عالی مقام امام حسین (ع) کی اٹھنے والی آواز کے
جواب میں کروڑوں مسلمان لبیک یاحسین ﴿ع﴾ کی صدائیں آج بھی بلند کر رہے
ہیں۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ یہود و ہنود کے ایجنٹ باطل قوتیں سن لیں
غلامان مصطفٰے ﴿ص﴾ اہل بیت اطہار ﴿ع﴾ و صحابہ کرام ﴿رض﴾ کے مزارات کے تحفظ،
اسلام کی سلامتی کیلئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دینگے۔ انہوں نے
کہا کہ حضرت بی بی سیدہ زینب ﴿س﴾ کے روضہ اقدس پر راکٹ حملے سے مسلمانوں کے
جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ وزارت خارجہ اس افسوسناک واقعے پر احتجاج کرے۔
پاکستان سنی تحریک کے تحت حضرت بی بی سیدہ زینب ﴿س﴾ کے مزار پر حملے کے
خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
Labels:
Abbottabad News,
Hazara news.
Subscribe to:
Posts (Atom)









