Thursday, 7 June 2012

ہزارہ بھر میں سی این جی مالکان کی ہڑتال لوکل روٹس پر ٹرانسپورٹر بے لگا , کرایے دگنا

ایبٹ آباد ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ملک کے دیگر شہروں کی طرح ایبٹ آباد میں بھی سی این جی ایسوسی ایشن کی کال پر مکمل ہڑتال دیے سی این جی پمپ کی ہڑتال کے باعث سڑکوں پر گاڑیاں بھی کم رہیں جب کہ اکثر لوکل روٹس پر ٹرانسپورٹروں نے من مانی کرتے ہوئے اضافی کرایے وصول کرتے رہے واضح رہے کہ ہزارہ بھر میں پہلے ہی لوکل روٹس پر سی این جی کے مقرر کردہ کرایوں کے بجائے ڈیزل اور پٹرول کے ریٹ کے حساب سے کرایے وصول کیے جا رہے ہیں سی این جی کی ہڑتال کے باعث کرایوں میں اضافہ کرنیو الوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نوٹس لے تاکہ عوام ان کی لوٹ مار سے بچ سکیں ۔
ہری پور (سٹاف رپورٹر)پورے پاکستان کی طرح ضلع ہری پور میں بھی سی این جی ایسوسی ایشن نے مکمل ہڑتال رکھی مسافر سار ا دن زلیل و خوار ہوتے رہے تفصیلات کے مطابق پورے پاکستان میں آل سی این جی ایسوسی ایشن کی طرف سے ہڑتال کی کال پر ضلع ہری پور میں بھی سی این جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا جبکے مسافروں سے کئی گنازیادہ کرایہ بھی وصول کیا جاتا رہا
حویلیاں (سٹاف رپورٹر) سی این جی فلنگ سٹیشنوں کی ہڑتال حویلیاں کے عوام لٹنے لگے کرایے دگنا کر دیے گئے سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد میں بھی کمی تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح حویلیاں میں بھی سی این جی اسٹیشن کی مکمل ہڑتال رہی وہ گاڑیاں تب تک سڑک پر رہیں جب کہ ان میں بھرائی جانیو الی گیس تھی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد میں بھی کمی آتی گئی شام تک وہ گاڑیاں سڑکوں پر رہ گئی تھیں جو پٹرول پر ہی چل سکتی تھیں ۔
شن کیاری ( تحصیل رپورٹر ) گذشتہ روز سی این جی بندش کی وجہ سے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا مختلف روٹس پر چلنے والی گاڑیاں سڑکوں پر سے غائب رہیں جس کی وجہ سے عاوم کی کثیر تعداد گاڑیوں کے انتظار میں مختلف سٹاپس پر کھڑی رہیں جس کی وجہ سے عوام کو سخت ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا ۔

0 comments:

Post a Comment