کراچي … ملک بھر ميں آج شب معراج نہايت عقيدت و احترام اور مذہبي جوش وجذبے کے ساتھ منائي جائے گي شب
معراج کے سلسلے ميں کراچي ميں چھوٹي بڑي تمام مساجد ميں عبادات، نوافل اور
روحاني محافل اور خصوصي دعاو?ں کا اہتمام کيا جائے گا، اس سلسلے ميں علماء
کرام و خطيب حضرات معجزہ معراج شريف کے واقعات پر تفصيل سے روشني ڈاليں
گے، شب معراج کے موقعے پر مساجد پر چراغاں بھي کيا جائيگا، رجب کي 27 ويں
شب کو اللہ تعالي? کے پيارے بني حضرت محمد صلي اللہ عليہ وسلم کو معراج کا
شرف عطا کيا گيا.اس رات ميں اللہ رب العزت نے اپنے محبوب پيغمبر حضرت محمد
?کو اپنے پاس بلايا اور ان سے ہم کلام ہوئے. دنيا بھر کے مسلمان اس رات کو
خصوصي عبادات کااہتمام کرتے ہيں اوراللہ تعالي? کے حضور سر بسجود ہو کر
اپنے گناہوں کي معافي کے طلب گار ہوتے ہيں
0 comments:
Post a Comment