Tuesday 24 April 2012

پاکستان کا حتف 4 بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاکستان نے ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت والے شاہین ون میزائل کے مزید موثر اور بہتر بنائے گئے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اس میزائل نے سمندر میں اپنے ہدف کو مکمل درست انداز میں نشانہ بھی بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حتف فور سیریز کے شاہین ون میزائل، نئے ون اے ویپن نظام سے لیس ہے۔ اس کو آج کامیاب انداز میں فائر کیا گیا اور اس نے سمندر میں واقع اپنے ہدف کو مکمل درستگی سے  نشانہ بھی بنایا۔ میزائل لانچ کئے جانے کے وقت ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ خالدقدوائی، کمانڈر اسٹریٹجک فورس لیفٹنٹ جنرل طارق ندیم اور چیئرمین نیسکام عرفان برنی بھی موجود تھے۔ یہ میزائل شاہین ون کا بہتر بنائے گئے درجے والا ہے۔ اس سے شاہین ون میزائل کی رینج اور تکنیکی پیرامیٹرز کو بہتر بنایا گیا ہے۔ یہ میزائل ایٹمی اور روایتی وار ہیڈ لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈی جی، ایس پی ڈی نے اس موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ میزائل کا تجربہ ملکی دفاع کیلئے ڈیٹرنس کو مزید موثر بنائے گا۔

0 comments:

Post a Comment