Wednesday 4 April 2012

خط لکھنے میں حرج نہیں، نہ لکھنا جرم نہیں، اعتزاز

گڑھی خدا بخش۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور معروف قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ سوئس مجسٹریٹ کو خط لکھنے میں کوئی حرج نہیں اور نہ لکھنا جرم نہیں۔ نوڈیرو میں ذوالفقار بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر زرداری آئین کے مطابق منتخب ہوئے، آج زرداری صدر ہیں کل کوئی اور ہوگا۔ سوئس مجسٹریٹ نے صدر زرداری کو طلب نہیں کیا۔ اگر صدر کوطلب کیا گیا تو سوئٹزر لینڈ سے تمام رشتے توڑ دیں گے۔ ذوالفقار بھٹو نے غریب کو وڈیرے کیساتھ بٹھایا ہم یہاں بھٹو کو سلام کرنے آتے ہیں اور ہر سال نیا ولولہ اور جوش لے کر آتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment