Wednesday 4 April 2012

فیصلہ جج کا نہیں عوام کا مانا جاتا ہے، صدر زرداری

گڑھی خدا بخش۔ صدر آصف علی زردار ی کا کہنا ہے کہ عوام کا فیصلہ مانا جاتا ہے جج کا فیصلہ مانا نہیں جاتا۔ نوڈیرو میں ذوالفقار بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ذوالفقار بھٹو کی برسی ہے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ میں نے ہمیشہ یہی کہا میرے پاس شہیدوں کی امانت ہے۔ جس دن بینظیر کو شہید کیا گیا اس دن پاکستان کا کیا عالم تھا۔ لگتا تھا پاکستان ٹوٹ جائیگا مگر عوام نے پاکستان کو بچایا۔ میں نے ہر قسم کی پارٹی سے ہاتھ ملایا۔ یہ پالیسی بھی مجھے بے نظیر بھٹو نے دی تھی۔ ہم شہید ذوالفقار بھٹو کی بوئی فصل کا پھل کھا رہے ہیں۔ عدلیہ کو بھٹو پر ظلم کی تکلیف نہیں ہوتی، سپریم کورٹ نے بھٹو ریفرنس کیس کا فیصلہ ابھی تک نہیں سنایا۔ عوام کا فیصلہ مانا جاتا ہے جج کا فیصلہ نہیں مانا جاتا۔ رینٹل پاور منصوبوں سے غریبوں کو بجلی مل رہی ہے۔ سپریم کورٹ اس بات کا تو نوٹس لے گڑھی خدا بخش میں بجلی کیوں آرہی ہے۔ اعتزاز احسن اور میں آپ کے حق کیلئے لڑ رہے ہیں۔ جس قوم کو صحیح لیڈر نہیں ملتے وہ دنیا کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ ہمیں جمہوریت کی طاقت سے دنیا کا مقابلہ کرنا ہے۔ ہر سطح پر عوام کی جنگ لڑیں گے۔ میرے پاس ہر حملے کا توڑ ہے۔ ہمیں ابھی بہت سے کام کرنے ہیں۔ عوام کیلئے ہمارے پاس بہت سے پروگرام ہیں۔ ہم شفاف انتخابات کروائیں گے۔ قوم کو اندرونی اور بیرونی بہت سے مشکلات ہیں۔ کوئی چاہتا ہے ہم اردو بولنے والے سندھیوں سے لڑ پڑیں اور کوئی ہمیں پنجابیوں اور کوئی بلوچوں سے لڑانا چاہتا ہے مگر ہم غربت سے لڑیں گے۔ آج بھی اسٹبلشمنٹ عوام کیخلاف کام کر رہی ہے۔ قوم مشکل میں ہے اپوزیشن کو مل کر کام کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔ نئے سیاستدانوں سے کہتا ہوں آئو میدان میں آ کر مقابلہ کرو۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی مجھ سے وفا کی نہیں تخت لاہور کی مخالفت کی سزا پا رہے ہیں ان کا قصور ریہ ہے کہ وہ تخت لاہور کو پنجاب سے الگ کرنا چاہتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment