Monday 2 April 2012

گلگت میں کشیدہ حالات کیوجہ سے کرفیو نافذ

گلگت: گلگت بلتستان میں ریلی پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار افراد کی رہائی نہ ہونے کے باعث حالات کشیدہ، مختلف علاقوں میں فائرنگ سے چالیس کے قریب افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ہڑتال کے باعث دکانیں اور مارکیٹیں بند، نظام زندگی معطل ہوگیا اور عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے ریلی پر فائرنگ کے الزام میں کچھ افراد کو گرفتار کیا تھا جن کی رہائی نہ ہونے کے باعث علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ مشتعل افراد کی جانب سے سڑکوں کو ٹائر جلا کر بلاک کر دیا گیا۔ واقعہ کے فوری بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی۔ فائرنگ کے مختلف واقعات میں زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جبکہ دوسری جانب پرتشدد واقعات اور کشیدگی کے باعث عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ انتظامیہ حالات کو کنٹرول کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ گلگت بلتستان میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

0 comments:

Post a Comment