Wednesday 4 April 2012

بھٹو کے عدالتی قتل پر سپریم کورٹ معافی مانگے، بلاول

نوڈیرو۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل پر معافی مانگنی چاہیے۔ بھٹو کیس سپریم کورٹ کے پاس انصاف فراہم کرنے کا اہم موقع ہے۔ امید ہے سپریم کورٹ ہمارے راستے میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔ نوڈیرو میں پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا۔ بھٹو قتل کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ دہشت گردوں کو کڑی سزا دے۔ مختاراں مائی کے کیس کو بھی دوبارہ سنا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو کے قتل پر سپریم کورٹ کو ادارے کے طور پر معافی مانگنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر کی قبر کا ٹرائل نہیں ہونے دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ کے وزیراعظم کو پھانسی اور پنجاب کے وزیر اعظم کو رہا کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا مجھے پورا یقین ہے کہ سپریم کورٹ ہمیں مکمل انصاف دے گی۔

0 comments:

Post a Comment