Friday, 17 February 2012

مختلف سیاسی جھنڈے پکڑے ہوئے ہزارہ کے عوام اور ہزارہ کی دھرتی کے ساتھ غداری کے مرتکب ہو رہئے ہیں ,بابا سر دار حیدر زمان

قائد تحریک بابا سردار حیدر زمان نے کہا ہے کہ ہزارہ کی مٹی کا مقروض ہوں اس کا قرض چکا کر دم لوں گا آج ہزارہ وال قوم تاریخ کے جن لمحات میں زندہ ہے یہ نہ صرف ہماری تقدیر کے فیصلہ کن لمحات ہیں بلکہ قوموں کی تاریخ میں یہ لمحات نایاب ہوتے ہیں ۔قوم کا آج کا فیصلہ یا تو ہماری آنے والی نسلوں کے سر فخر سے بلند کر دے گا یا پھر آنے والی نسلوں کے لئے ایک طعنے کی صورت میں یا حیات ان کا پیچھا کرتا رہئے گا انہوں نے کہا کہ دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ قوموں کی پہچان اور ان کی ناموس کی بقاء صرف اور صرف باہمی اتفاق ،یکجہتی اور اجتماعی فیصلہ سازی میں پوشیدہ ہے جو قومیں ایک مقصد کے لئے ایک قائد اور ایک جھنڈے کے پیچھے یکجا ہو کر انفرادی مفادات کو رد کرتے ہوئے اجتماعی مفادات کی عملی جدو جہد کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں وہ عالم اقوام میں ایک جدا گانہ حیثیت تسلیم کروانے میں کامیاب ہو جاتی ہیں وگرنہ تاریخ کے اندھیروں میں ایک نامعلوم قوم کی حیثیت سے ہمیشہ کے لئے گُم ہو جایا کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ آج مختلف جھنڈوں ،مختلف سیاسی نظریوں اور مختلف قائدین نے ہزارے وال قوم کو بکھیر کے رکھ دیا ہے اگر آج ہم اس تفریق کے تمام نظریوں کر ترک کر کے ایک قائد اور ایک جھنڈے تلے یکجا ہو کر تحریک صوبہ ہزارہ کو کامیاب نہ کر پائے تو اس کی تمام تر ذمہ داروہ تمام قوتیں اور وہ لوگ ہوں گے جو تحریک صوبہ ہزارہ کے جھنڈے تلے یکجا ہونے کے بجائے مختلف سیاسی جھنڈے پکڑے ہوئے ہزارہ کے عوام اور ہزارہ کی دھرتی کے ساتھ غداری کے مرتکب ہو رہئے ہیں انہوں نے کہ کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہزارہ تو سب کا ہے اور میں کہتا ہوں کہ ہزارہ تو سب کا ہے لیکن ہزارے کا کون ہے ؟ یہ فیصلہ آج آپ نے کرنا ہے ۔میری جنگ ہزارے وال قوم کی غیرت اور ہزارے کی مٹی کی وفا کی جنگ ہے مگر یہ جنگ صرف میری ہی نہیں بلکہ ہر غیرت مند ہزارے والی کی جنگ ہے اگر آپ سب اس جنگ میں اپنی ذات برادری ،زبان اور مختلف الخیال سیاسی نظریات کی تفریق کو مٹا کر تحریک صوبہ ہزارہ کے لئے اپنا تن من دھن وقف کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ صوبہ ہزارہ کے قیام کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ،میں آپ سب اور ہر ہزارے وال سے غیرت کی بھیک مانگتا ہوں اور یہ یقین رکھتا ہوں کہ آپ اپنی آنے والی نسلوں کو مایوس نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار بابا سر دار حیدر زمان نے اپنی رہائشگاہ پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا

0 comments:

Post a Comment