Wednesday, 22 February 2012

ايبٹ آباد : مين بازار ميں پانچ گودام اور پانچ دکانيں جل کر خاکستر

ايبٹ آباد … ايبٹ آباد کے مين بازار ميں ايک ہوٹل اور مٹھائي کي دکان کي بالائي منزل ميں اچانک آگ بھڑک اٹھي، جس نے جلد ہي ديگر عمارتوں کو اپني لپيٹ ميں لے ليا.ايبٹ آباد کے مين بازار ميں منگل کي رات آٹھ بجے ايک مقامي ہوٹل اور مٹھائي کي دکان کي بالائي منزل ميں آگ بھڑک اٹھي جس نے ديکھتے ہي ديکھتے ملحقہ دکانوں کو بھي لپيٹ ميں لے ليا.آگ بجھانے کيليے مقامي رضاکار اور فائر بريگيڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کي کوششيں شروع کيں.آگ زيادہ اور گلياں تنگ ہونے کے باعث آگ بجھانے ميں پريشاني کا سامنا کرنا پڑا.تقريبا دو گھنٹوں کي کوششوں کے بعد آگ پر قابو پاليا گيا، تاہم اس دوران کپڑوں اور جوتوں کے پانچ گودام اور پانچ دکانيں مکمل طور پر جل گئيں.واقعے ميں کوئي جاني نقصان نہيں ہوا.

0 comments:

Post a Comment