نيويارک … اقوام متحدہ کے سيکرٹري جنرل بان کي مون نے کوہستان ميں بس سے
مسافروں کو اتار کر قتل کرنے کے واقعے کي شديد مذمت کي ہے.ايک بيان ميں بان
کي مون نے کہا کہ انتہا پسندي اور دہشت گردي سے پاکستان ميں کافي جاني
نقصان ہورہا ہے. اقوام متحدہ دہشت گردي اور انتہا پسندي کے خلاف کوششوں ميں
پاکستان کے ساتھ ہے. سيکريٹري جنرل اقوام متحدہ نے کوہستان کے واقعے ميں
جاں بحق افراد کے لواحقين اور حکومت پاکستان کے ساتھ دلي تعزيت کا اظہار
کيا ہے.
Wednesday, 29 February 2012
بان کي مون کي کوہستان ميں مسافروں کے قتل کي شديد مذمت
Labels:
Abbottabad News,
Ban Ki Mon,
Hazara News
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment