ایبٹ آباد ( HCP )بااثر خاندان کے طالب علم کا غریب خاندان کی
ساتھی طالبہ پر تشدد۔ بلیک میلنگ میں نہ آنے والے مشتعل طالب علم نے طالبہ
کو کلاس روم میں تھپڑ مارے اور شکایت پر بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
تین اساتذہ کے تحریری بیان پر پولیس تھانہ میرپور نے مقدمہ درج کر لیا۔
ایبٹ کامرس کالج کی انتظامیہ نے طالبہ کو کالج سے نکال دیا۔ مستقبل تباہ
ہونے کا خدشہ۔ ایبٹ کامرس کالج میں زیر تعلیم طالبہ (ف)جو کہ ایک غریب
خاندان سے تعلق رکھتی ہے اور اس کی تعلیم کا خرچہ ایک متمول شخصیت برداشت
کررہی ہے کو گزشتہ دو سال سے ذھنی اذیت کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ طالبہ کے
مطابق اُسکو سوات سے تعلق رکھنے والے بلال نامی کلاس فیلو اُسکو گزشتہ دو
سال سے تنگ کررہا ہے۔ وہ اُس سے تعلقات استوار کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
طالبہ کے مطابق بلال نے آُسکو دھمکی دے رکھی ہے کہ اگر وہ اُس سے تعلق
استوار نہیں کرئے گی تو وہ اُسکو پورے معاشرے میں بدنام کر دیا گا۔ طالبہ
کے مطابق وہ ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہے اور بلال اکثر اُس کو
دھمکیاں دیتا رہتا ہے کہ اگر اس نے اس کی بات نہ مانی تو وہ زبردستی کرئے
گا اور اُسکا خاندان بااثر ہے اور وہ غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہے اور وہ
اس کا کچھ بھی نہیں کر سکے گا۔ طالبہ کے مطابق دو سال کے دوران وہ صرف اس
لےئے برداشت کرتی رہی کہ کہ کئیں اس کی تعلیم کا سلسلہ ختم نہ ہو جائے مگر
ان دو سالوں کے دوران اس نے ایک مرتبہ اس کو کلاس میں سر عام تھپڑ مارے جس
پر وہ ڈر کے مارے چپ رہی اور پھر دوبارہ اس کو چند روز قبل 28ستمبر کو کلاس
میں موجود استاد جہانگیر کے سامنے تھپڑ مارے جس پر وہ شکایت کے لئے کالج
پرنسپل میڈیم سدرہ کے پاس گی تو وہاں پر بلال نے اس کو بالوں سے پکڑ کر
گھسیٹا اور دیوا پر دے مارا جس سے وہ بے ہوش ہوگی تھی۔ طالبہ کے مطابق بلال
کی جانب سے کی جانے والی بلیک ملینگ پر اُس کے کالج انتظامیہ اور پرنسپل
کو بھی آگاہ کیا تھا مگر اُنھوں نے کوئی بھی ایکشن نہیں لیا ۔ طالبہ نے کہا
کہ وہ اب بھی چپ رہتی مگر اب اس کی تعلیم کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے اور وہ
اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتی ہے کیونکہ وہ اپنے چھوٹے بہن بھائیوں
کا آسہارا بن کر معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنا چاہتی ہے۔ اس موقع پر
طالبہ نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ احکام، عدلیہ، انتظامیہ اور حکومت اُس کو
تحفظ فراہم کرئیں اور وہ ہر صورت میں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتی جس
میں آُس کی مدد کی جائے۔ طالبہ کے مطابق اس وقت اُس کا باہر نکلنا بھی مشکل
ہو چکا ہے اور اُسکو دھمکیاں مل رہی ہیں۔ پولیس تھانہ میرپور میں درج ایف
آئی آر علت نمبر 936میں بلال کے خلاف زیر دفعہ 354کے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق بلال کی بلیل میلنگ سے متعلق اُس نے ایبٹ کامرس کالج
کے ایم ڈی گلفام کو آگاہ رکھا تھا اور وقوعہ کے روز بلال نے اُسکو بالوں سے
پکڑ کر گھیسٹا اور روڈ تک اسی طرح گھیسٹتے ہوئے لایا ہے۔ پولیس تھانہ
میرپور ذرائع کے مطابق ملزم بلال کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہے تاہم
ملزم ابھی تک گرفتار عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔ دوسری جانب ایبٹ کالج آف
کامرس کی پرنسپل میڈیم سدرہ اور ایم ڈی گلفام رابطہ کرکے موقف لینے کی کوشش
کی گی مگر کالج میں موجود عملہ نے بتایا کہ وہ موجود نہیں ہے جس پر تحریری
پیغام چھوڑا گیا مگر رات گے تک کوئی بھی موقف نہیں مل سکا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment