زرعی سائنسدانوں نے زیتون کو پھل سے قبل کشید کرنے کیلئے خصوصی مشین تیار کر لی ہے جو بیرون ملک سے درآمد کی جانیوالی مشینوں سے انتہائی سستی اور معیار میں امپورٹ کوالٹی کی مشینوں سے بہتر نتائج کی حامل ہے۔ بارانی زرعی ترقیاتی ادارہ کے ترجمان کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ مذکورہ مشین شاندار اوصاف رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے لیکن اس کے باوجود ہمارے ملک کو ہر سال اربوں روپے مالیت کا خوردنی تیل بیرون ممالک سے درآمد کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زیتون انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کی کاشت سے ملکی معیشت پر اضافی بوجھ کم کیا جا سکتا ہے۔ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ خوردنی تیل میں خود کفیل ہونے کیلئے زیتون کی زیادہ سے زیادہ کاشت یقینی بنائیں تا کہ ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید معلومات کیلئے بارانی زرعی ترقیاتی ادارہ سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

0 comments:
Post a Comment