Monday, 8 October 2012

پاکستانی نوجوان ٹیلنٹ میں کسی سے کم نہیں:نو رید اعوان

ایبٹ آباد: ایم ایم اے گروپ آف کمپنیزکی اندرون و بیرون ملک شاندار کامیابی و مقبولیت کے بعد اب ایم ایم اے گروپ اہلیان ایبٹ آباد کیلئے ایک اور اعلی ترقیاتی منصوبہ پیش کرنے جارہا ہے ایم ایم اے گروپ کے ماضی میں شاندار ریکارڈ کے پیش نظر اسی کمپنی کے زیر انتظام ایبٹ آباد کے ہونہار اور قابل طلبہ کیلئے بزنس سکول کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس میں ضلع ایبٹ آباد کے علاوہ گردونواح کے قابل ،باذوق اور میرٹ کی بنیاد پر طالب علموں کو داخلہ دیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ایم ایم اے گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو ملک نورید اعوان نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وہ اس عمل کے خواہاں ہیں کہ ایبٹ آباد کے طلباء کو ایک بین الاقوامی سطح کی درس گاہ میسر ہو جسکے لیے سکول کا پراجیکٹ عمل میں لایا جارہا ہے مذکورہ سکول کے تمام اساتذہ بیرونی ممالک کے اعلی تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں سے لائے جائیں گے یہاں کے طالب علموں کو بین الاقوامی سطح کی تعلیم فراہم کریں گے جو کہ پاکستان اور بالخصوص ایبٹ آباد کی تاریخ میں سنہری باب ہوگا ۔صحت کے احوال پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو نشہ کرنے اور نشہ آور ادوایات استعمال کرنے سے روکنے اور انکے علاج معالجے کیلئے ایم ایم اے گروپ کے زیر انتظام ایک ہسپتال کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ مذکورہ ہسپتال میں ایبٹ آباد وگرد و نواح کے نشے کے عادی افراد کا مفت علاج اور طبعی سہولیات فراہم کی جائیں گی انھیں معاشرے کا باعزت فرد بنایا جائیگا تاکہ وہ ملک وقوم پر بوجھ بننے کی بجائے پیارے وطن کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔ ایم ایم اے گروپ کے مختلف پراجیکیٹس پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی غریب طلباء وطالبات کو ہزاروں روپے مالیت کے وظائف فراہم کیے گئے تاجربرادری کو لوڈ شیڈنگ کے پیش نظر انکی سہولت کیلئے جنریٹر فراہم کے گئے جبکہ INFP کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور کامیابی ایک اہم پیش رفت ہے آخر میں انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی انکا شعار ہے اللہ نے انھیں ایشیا کا سب سے کم عمر بزنس مین ہونے کا اعزاز دیا ہے اورانکی خواہش ہے کر وہ اپنی تمام ترجانی و مالی صلاحیتیں صرف اور صرف اپنے ملک و قوم کیلئے صرف کریں ۔ پاکستانی نوجوان ٹیلنٹ میں کسی سے کم نہیں صرف انھیں ایک موقع فراہم کرنے کی ضرورت جو کہ ایم ایم اے گروپ انھیں فراہم کرکے قوم کے معماروں کا مستقبل سنہری اور روشن بنائے گی ۔

0 comments:

Post a Comment