اسلام آباد… چیف
الیکشن کمیشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ اصغر خان
کیس میں الیکشن کمیشن کے پاس کسی سیاستدان کے خلاف کاروائی کی کوئی آئینی
گنجائش نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ
دُہری شہریت میں رحمان ملک کی اہلیت سے متعلق چیئرمین سینٹ کا ریفرنس ملنے
پر ہی الیکشن کمیشن کارروائی کر سکتا ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے
ملاقات کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ کہ انہوں نے چیف جسٹس سے انتخابات
میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کرنے کی استدعا کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ
چیف جسٹس نے معاملے پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
0 comments:
Post a Comment