Saturday 13 October 2012

اسرائیل میں ڈرون طیارہ ہم نے بھیجا، حزب اللہ

بیروت: لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے تسلیم کیا ہے کہ اسرائیل میں گزشتہ دِنوں ڈرون طیارہ اس کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔ بغیر پائلٹ کا یہ طیارہ اسرائیلی حدود میں پچیس میل تک اندر چلا گیا تھا جس کے بعد اسرائیلی فورسز نے اسے مار گرایا تھا۔ لبنانی حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے ٹیلی وژن پر ایک تقریر کے دوران کہا ہے کہ اسرائیل بھیجے جانیوالے ڈرون کے پارٹس ایران میں بنائے گئے تھے جبکہ لبنان میں حزب اللہ نے انہیں جوڑ کر طیارہ مکمل کیا تھا۔ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے اس بیان کی تصدیق کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ڈرون طیارہ ان کے ملک میں بھیجنے کے پیچھے حزب اللہ کا ہاتھ ہے۔ نصر اللہ کا کہنا تھا کہ ڈرون جنوبی فلسطینی علاقے کے اندر حسّاس تنصیبات کے اْوپر پہنچا تھا اور اسے دیمونا نیوکلیئر ری ایکٹر کے قریب گرایا گیا۔

0 comments:

Post a Comment