کوئٹہ....ہزارہ
کمیونٹی کے سربراہ نے آج صبح 10بجے دھرناختم کرنے کااعلان کردیا جبکہ دوپہر
میں 86لاشوں کی تدفین کاامکان ہے۔ سابق وزیر جان علی چنگیزی کا کہنا ہے کہ
صبح 10 بجے دھرنا ختم کردیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہزارہ قبیلے کے
متعبرین اور کوئٹہ یکجہتی کونسل کے اراکین دھرنے سے خطاب کریں گے جس کے بعد
میتوں کی تدفین کا عمل شروع کیا جائے گا۔جان علی چنگیزی نے مزید کہا کہ
کوئٹہ کوفوج کے حوالے کرنے کے سلسلے میں گورنر بلوچستان سے بات چیت جاری
رہے گی۔کراچی اورلاہورسمیت ملک بھرمیں اہل تشیع کے دھرنے جاری ہیں مظاہرین
کا کہنا کوئٹہ میں لاشوں کی تدفین تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔
Monday, 14 January 2013
ہزارہ کمیونٹی کے سربراہ کا آج صبح 10بجے دھرناختم کرنے کااعلان
Labels:
Daily hazara News In Urdu,
Hazara News
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment