ایبٹ آباد ( پ ر) نوجوانوں کوسیر ت پیغمبر ﷺ اور آل ؑ محمد ﷺ کی زیا دہ سے
زیا دہ معرفت حا صل کرنی چاہیے کیو نکہ معرفت ہی محبت کو جنم دیتی ہے اور
محبت عمل اور اطا عت کو جنم دیتی ہے ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس
آرگنائزیشن پاکستان ہزارہ ڈویژن شعبہ محبین کے مسؤل برادر سید مہدی نے انڈر
میٹرک طلبہ کی محفل میلاد النبیؐ سے اپنے خطاب میں کیا جس میں کثیر تعداد
میں طلبہ موجود تھے۔ محفل میلاد کے بعد انہوں نے اپنے ایک بیان
میں جھنگی سیداں ایبٹ آباد میں امن کمیٹی کے رکن اور معروف سیاسی و سماجی
شخصیت سید علی رضا شاہ پر کالعدم جماعت کے دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے کی
شدید الفاظ میں مذمت کی جس میں دو نہتے شیعہ مومنین شدید زخمی ہو گئے اور
ہزارہ ڈویژن کے سادات میں کالعدم جماعت کے خلاف شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ
گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مانسہرہ میں مولانا نذیر ہزاروی کی دل کا دورہ
پڑنے سے موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہیں مگر اس کو مذہبی تفرقہ کا رنگ نہیں
دینا چاہیے اور ہمارے بریلوی سنی بھائی جن کو مانسہرہ سے گرفتار کیا گیا ہے
اس واقعہ کی غیر جانبدار قانونی کاروائی کی جائے کیونکہ میلاد النبی ؐ کی
محفل منانے اور عشق رسولؐ کا اظہار کرنا ہر مسلمان کا مذہبی حق ہے اور
پاکستان کا قانوں آئین اس کی اجازت دیتا ہے اسلئے ہم جہاں کالعدم جماعت کے
دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں وہاں اپنے سُنی بھائیوں کی
رہائی کا بھی مطالبہ کرتے ہیں جن کو مانسرہ میں بلا جواز گرفتار کیا گیا
انہوں نے محفل میلاد برپا کیا اور رسول اللہ ؐ سے اپنے عشق کا اظہار کیا
اور مولانا نذیر مرحوم میلاد کی محفل کو روکنے وہاں پہنچے ہی تھے کہ انکو
دل کا دورہ پڑا اور وہ اللہ کو پیارے ہو گئے اب اللہ کی طرف سے موت کو قتل
کا رنگ دینا غیر عقلی کام ہے اور کالعدم جماعت سنی بھایؤں کے املاک کی توڑ
پھوڑ اور فساد کی ذمہ دار ہے انکے خلاف بھی سخت قانونی کارائی کی جائے۔
ہم جانتے ہیں کہ شیعہ اور سُنی اسلام کے دو بازو ہیں اور دشمن اسلام کے
ایجنٹ نہیں چاہتے کہ مسلمان متحد ہوں اور ترقی کریں استعماری ایجنٹ پاکستان
کو غیر مستحکم کرنے کے ایجنڈے پر گامذن ہیں تمام مسلمان متحد ہو کر اسلام
دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment