کوئٹہ … علمدار
روڈ پر 2 دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 84 ہوگئی جبکہ 100
سے زائد افراد زخمی ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکوں کے مزید 3 زخمی چل
بسے جس کے بعد ہلاکتوں کے مجموعی تعداد 84 ہوگئی، اسپتال ذرائع کے مطابق
زخمیوں کی حالت بدستور تشویش ناک ہے۔ دھماکے میں نجی ٹی وی کے کیمرا مین
عمران شیخ جاں بحق ہوگئے جبکہ سیٹ لائٹ انجینئربھی زخمی ہو ئے۔ واقعے میں
جیو ٹی وی کی او بی وین بھی شدید متاثر ہو ئی اور اس کی ونڈ اسکرین مکمل
طور پر ٹوٹ گئی اور اندر بیٹھے ایک کیمرہ مین بھی زخمی ہو گئے۔ پہلا دھماکا
کوئٹہ کی اہم اور مصروف شاہراہ علم دارروڈکے قریب رحمت اللہ چوک پرہواجس
کی کوریج کے لئے جوں ہی میڈیاٹیم پہنچی دوسرا دھماکا ہو گیا اور میڈیا ٹیم
دھماکے کی زدمیں آگئی۔علمدارروڈپرپہنچنے والی میڈیاٹیم کے کئی نمائند ے
دوسرے دھماکے میں ہی زخمی ہوئے۔بتایا جاتا ہے کہ پہلا دھماکا خود کش تھا۔
دوسری طرف سی سی پی او کوئٹہ میر زبیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ
دھماکوں میں ڈی ایس پی اورایس ایچ اوسمیت9اہلکارجاں بحق ہوئے، دھماکوں میں
جاں بحق ہونے والوں میں سے 62افراد کی لاشیں سی ایم ایچ،10 سول اسپتال
اور9 دیگر اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔
Thursday, 10 January 2013
کوئٹہ: 2 دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 84 ہوگئی
Labels:
Abbottabad News,
blast news,
Hazara News
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment