کوئٹہ…مجلس وحدت
مسلمین نے کہا ہے کہ حکومت نے آج دوپہر بارہ بجے تک کوئٹہ کو فوج کے حوالے
نہ کیا تو ملک بھر میں اہل تشیع سڑکوں پر آجائیں گے۔ یہ بات مجلس وحدت
مسلمین کے مرکزی جنرل راجہ ناصر عباس نے کوئٹہ میں نیوز کانفرنس میں
کہی۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں سو سے زائد افراد کو قتل کردیا گیا مگر
بلوچستان کے حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔انہوں نے دہشت گردی پر قابو
پانے کی حکومتی ناکامی میں صرف نواب رئیسانی ہی نہیں بلکہ صدر آسف زرادری
بھی برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے کوئٹہ کو فوج کے حوالے
کرنے یا گورنر راج کا جو مطالبہ کررہے ہیں وہ یہاں امن کیلئے ہے۔انہوں نے
یہ ہر محب وطن پاکستانی کی ذمہ داری ہے کہ وہ کوئٹہ سمیت صوبے میں امن
کیلئے گھر سے نکلیں ۔
Sunday, 13 January 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment