کوئٹہ …کوئٹہ
یکجہتی کونسل کے زیراہتمام لواحقین اور ہزارہ افراد کی جانب سے سانحہ کوئٹہ
میں جاں بحق افراد کی میتوں کے ہمراہ گذشتہ 68گھنٹے سے جاری دھرنا ختم
کردیاگیا ، جس کے بعد شرکاء نے اپنے پیاروں کے جنازے اٹھالئے۔یکجہتی کونسل
کے زیراہتمام دھرنا گذشتہ جمعہ کو تقریبا تین بجے شروع ہوا تھا جسے مطالبات
کے پورا ہونے تک جاری رکھنے کا عزم کیاگیا تھا مطالبات میں صوبے میں
صوبائی حکومت کی برطرفی، گورنر راج کا نفاذ اور کوئٹہ شہر کو فوج کے حوالے
کئیجانے سمیت دیگر مطالبات شامل تھے،گذشتہ روز وزیراعظم راجہ پرویز اشرف
چند وفاقی وزراء کے ہمراہ کوئٹہ پہنچے اور انہوں نے صوبائی حکام سے تفصیلی
بریفنگ لینے اور اجلاس کے بعد ہزارہ عمائدین سے بات چیت کی اس دوران
وزیراعظم نے ملک کی تقریبا تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے مشاورت کی جس
میں ہزارہ برادری کے مطالبات زیر غور آئے اور بعد میں وزیراعظم امام
بارگاہ پنجابی پہنچے اور وہاں انہوں نے صوبے میں صوبائی حکومت کی برطرفی
اور گورنر راج نافذ کرنے سمیت دیگر کئی مطالبات تسلیم کرلئے،جس کے بعد
یکجہتی کونسل نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا،صبح دس بجے کے قریب رہنماء
مجلس وحدت مسلمین راجہ ناصر عباس نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں اور
میتوں کے جنازے اور تدفین نماز ظہرین کے بعد ہوگی،اس موقع پر انہوں نے
دھرنے کے شرکاء کو گذشتہ روز وزیراعظم سے ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے
بھی آگاہ کیا ، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات منظور کرلئے گئے ہیں
،اعلان کے بعد دھرنے کے شرکاء نے اپنے پیاروں کے جنازے علمدار روڈ سے
اٹھانے شروع کردئیے۔
Monday, 14 January 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment