لاہور…لاہور میں
کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء سے اظہار
یکجہتی کے لیے گورنر ہاوٴس کے باہردوپہر ساڑھے تین بجے سے جاری دھرنا اب تک
جاری ہے۔گورنر ہاوس کے باہر مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام دھرنے میں
خواتین،بچے اور جوان شامل ہیں۔دھرنے میں شامل افراد کا کہنا ہے کہ کوئٹہ
میں دو روز قبل دہشت گردی کے واقعیات میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء سے
اظہار یکجہتی کے لیے دھرنا دیا ہوا ہے۔مظاہرین نے دہشت گردوں کے خلاف نعرے
بازی بھی کی۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک کوئٹہ میں امن قائم کرنے کے لیے
مربوط اقدامات نہیں کیے جاتے وہ اپنا دھرنا ختم نہیں کریں گے۔
Sunday, 13 January 2013
لاہور،سانحہ کوئٹہ کے خلاف گورنر ہاوٴس کے باہر دھرنا اب تک جاری
Labels:
Daily hazara News In Urdu,
Hazara News
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment